SKIP TO MAIN CONTENT

این ڈی آئی ایس میں ہونے والی تبدیلیاں آپ پر کیسے اثر انداز ہوں گی؟

Australian Health Minister Mark Butler addresses the media about NDIS legislation - AAP
Australian Health Minister Mark Butler addresses the media about NDIS legislation - AAP Source: AAP / LUKAS COCH/AAPIMAGE

معذور افراد کی بہبود کی قومی اسکیم نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم (NDIS) میں بڑے پیمانے پر اصلاحات حزبِ اختلاف کی حمایت سے سینیٹ سے منظور ہو گئی ہیں، جس کے بعد انہیں لیبر کے زیرِ کنٹرول ایوانِ زیریں میں رسمی منظوری کے لیے واپس بھیجا جائے گا۔ گریٹن انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق، ان تبدیلیوں کے تحت سیکڑوں ہزاروں افراد کو نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم سے کور نہیں رہیں گے اور آئندہ بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔مگر حکومت کا کہنا ہے کہ اخراجات میں اضافے کو قابو میں لانا اسکیم کی مالی پائیداری اور سماجی قبولیت کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔

تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Tee Mitchell

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS

Skip to podcast episode content

معذور افراد کی بہبود کی قومی اسکیم نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم (NDIS) میں بڑے پیمانے پر اصلاحات حزبِ اختلاف کی حمایت سے سینیٹ سے منظور ہو گئی ہیں، جس کے بعد انہیں لیبر کے زیرِ کنٹرول ایوانِ زیریں میں رسمی منظوری کے لیے واپس بھیجا جائے گا۔ گریٹن انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق، ان تبدیلیوں کے تحت سیکڑوں ہزاروں افراد کو نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم سے کور نہیں رہیں گے اور آئندہ بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔مگر حکومت کا کہنا ہے کہ اخراجات میں اضافے کو قابو میں لانا اسکیم کی مالی پائیداری اور سماجی قبولیت کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔

درخواست دہندگان کی عملی صلاحیت کا تعین کرنے کے لیے ایک نئے ٹیسٹ کے تحت مرحلہ وار جائزہ لیا جائے گا۔ یہ ٹیسٹ ابھی تیار کیا جا رہا ہے اور موجودہ تشخیص پر مبنی ماڈل کی جگہ لے گا۔سینیٹ کی اچانک قائم کی گئی تحقیقات میں چار ہزار پانچ سو سے زیادہ تجاویز موصول ہونے اور حقوق کے حامیوں کی مسلسل مہم کے بعد حکومت نے بل منظور کروانے کے لیے اپوزیشن کے ساتھ معاہدہ کیا۔پیپل ود ڈس ایبلٹی آسٹریلیا کی قائم مقام چیف ایگزیکٹو میگن اسپنڈلر اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کی کمیونٹی کو ان تبدیلیوں سے سخت دھچکہ لگا ہے۔

وزیرِ صحت مارک بٹلر کا کہنا ہے کہ اخراجات میں اضافے کو قابو میں لانا اسکیم کی مالی پائیداری اور سماجی قبولیت کے تحفظ کے لیے ضروری تھا۔دو ہزار تیرہ سے شروع ہونے والی اس اسکیم کی لاگت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو اس سال پچاس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ اندازہ ہے کہ ایک دہائی کے اندر یہ ایک سو ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ نئی اصلاحات سےاسکیم کو محدود کیا جائے گا جس سے اگلے چار سالوں میں تقریباً اڑتیس ارب ڈالر کی بچت کریں گی۔ گرینز کے رکنِ پارلیمنٹ جورڈن اسٹیل جان کا کہنا ہے کہ مالی لاگت پر توجہ دینے کی وجہ سے بہت سے معذور افراد خود کو بوجھ محسوس کرنے لگے ہیں۔ایک تکنیکی ورکنگ گروپ اس سال اور اگلے سال تک حکومت کو نئے تشخیصی طریقۂ کار کے بارے میں مشورہ فراہم کرے گا۔ نئی قانون سازی کا پانچ سال کے اندر قانونی جائزہ لیا جائے گا۔

NDIS STOCK
Planned reforms to the NDIS are the subject of intense debate (AAP) Source: AAP / LUKAS COCH/AAPIMAGE
______________________________

ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now