تارکینِ وطن معذورین کی ذہنی صحت کے لئے دیگر ضروریات کے ساتھ ان کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا کیوں اہم ہے؟

Psychologist Shagufta Alam (SBS Urdu)

Psychologist Shagufta Alam (SBS Urdu)

ماہرِ نفسیات شگفتہ عالم کے مطابق معذوری کے ساتھ فلاح و بہبود طبی دیکھ بھال سے بڑھ کر عزت، خودمختاری اور سماجی شمولیت کا نام ہے۔ درست سپورٹ اور ذہنی صحت پر توجہ فرد اور دیکھ بھال کرنے والوں دونوں کے لیے ضروری ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


ماہرِ نفسیات شگفتہ عالم کہتی ہیں کہ معذور افراد میں اضطراب، ڈپریشن اور تنہائی عام ہو سکتے ہیں، مگر احترام اور سنجیدگی سے سننا علاج کا آغاز ہے۔

"صلاحیتوں کو پہچاننے اور ان کی حوصلہ افزائی سے بھی معذور افراد کی خوداعتمادی اور ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے"
ماہرِ نفسیات شگفتہ عالم
Canva Shagufta Alam WellBeing.png

شگفتہ عالم کے مطابق خاندان کا کردار سہارا دینا ہے، کنٹرول کرنا نہیں—خودمختاری کا احترام عزتِ نفس کو بڑھاتا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ دیکھ بھال کرنے والوں کو بھی وقفہ اور مدد درکار ہوتی ہے؛ بروقت سہارا لینا بھی ذمہ داری ہے۔

یہ بات چیت صحت مند آسٹریلیا کی ذہنی صحت اور دیکھ بھال پر پوڈ کاسٹ سیریز کا حصہ ہے جس کی ویڈہو یو ٹیب پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس پوڈ کاسٹ میں ذہنی اور نفسیاتی صحت پر صرف عام معلومات فراہم کی گئی ہے، انفرادی اور مخصوص مشاورت کے لئے اپنے ماہر پروفیشنل سے رابطہ کیجئے۔

اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو دماغی صحت یا نفسیاتی الجھن پر مدد چاہیے تو نیچے دئے لنک/نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now