وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ ایک نئے قومی ایمرجنسی وارننگ سسٹم کی آج کی آزمائشی مشق اکتوبر میں نظام کے مکمل اجرا سے پہلے یہ جاننے کے لئے اہم ہے کہ کون سے آلات پیغام وصول کرنے میں ناکام رہتے ہیں
یاد رہے آج 27 جولائی کی دوپہر 2 بجے آسٹریلین مشرقی معیاری وقت کے مطابق، ایک آزمائشی پیغام موبائل فونز پر ایک زوردار، سائرن جیسی آواز اور کمپن کو متحرک کرے گا جو تقریباً 10 سیکنڈز تک جاری رہے گی یہ انتباہ فون یا ڈیوائس کے سائلنٹ یا ڈوناٹ ڈسٹرب موڈ پر بھی بج جائے گا
اپنے فون کو بند کرنا یا ایرپلین موڈ پر سیٹ کرنا وہی طریقہ ہے جن سے آپ اس الرٹ کو حاصل کرنے سے بچ سکتے ہیں۔
ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزیر کرسٹی مک بین کا کہنا ہے نظام کو آسٹریلین شہریوں کو آگ، سیلاب، دہشت گردی کے واقعات یا صحت کی ایمرجنسیوں کے متعلق خبردار کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے - اور اگر آلات پیغام وصول نہیں کر رہے تو فیڈ بیک پہنچانا ضروری ہے۔





