نیو ساوتھ ویلز میں آنے والے سیلاب نے جہاں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے ، وہیں مختلف علاقوں میں کمیونٹی کے باہمت افراد نے ایک دوسرے کی مدد کی مثالیں بھی قائم کی ہیں۔
ارسلان خالد کا شمار ایسے ہی افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے ریاست کے علاقے وینگھم میں سیلاب کے دوران امداد کے لئے رضاکارانہ کوششیں کی اور حکومت کی امدادی ٹیموں کے ساتھ اپنے علاقے کے لوگوں کو شیلٹر اور ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاٗ کی فراہمی میں بھی مدد کی۔

Credit: Supplied By Arsaan Khalid
ارسلان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کے لوگ بہت با ہمت اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے ہیں ، ان کت مطابق اگرچہ سال 2021 میں آنے والے سیلاب کے مقابلے میں اس مرتبہ تباہی اور نقصان زیادہ ہے لیکن مید ہے کہ جلد حالات میں بہتری آئے گی۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے
“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے