یوکرین صدر وولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کا کیف پر بڑا فضائی حملہ صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے امن کی جانب کوئی قدم نہ اٹھانے کا ثبوت ہے۔ صدر زیلنسکی کہتے ہیں کہ مذاکرات کے لیے تیار ہونے کے باوجود، روس کے جنگی مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے کنارے پر ایک نئے علاقے میں پیشقدمی کی ہے، جہاں انہوں نے گھروں پر گولہ باری کی اور رہائشیوں کو اپنی جگہ سے ہجرت پر مجبور کیا۔ رہائشیوں نے بتایا ہے کہ ٹینک عبادالرحمان محلے میں داخل ہوئے، جس سے کئی افراد زخمی ہوئے اور بہت سے لوگ شہر کے اندر کی طرف جانیوالے علاقے میں بھاگنے پر مجبور ہوئے
آسٹریلیا کی ایرانی برادری کے ارکان نے حکومت کی جانب سے ایران کے سفیروں کو ملک سے نکالنے اور ایرانی انقلابی گارڈ کور کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر فہرست میں شامل کرنے کے عمل کی شروعات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ اس کے بعد سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا کی قومی سلامتی ایجنسی، ایزیواور وفاقی حکومت نے الزام عائد کیا کہ ایران نے آسٹریلیا کی یہودی برادری کے خلاف کم از کم دو حملوں کی ہدایت کی تھی اوس ایران جیسی تنظیموں نے اس اقدام کو سراہا ہے
مزید جانئے

مختصر خبریں: جمعرات 28 اگست 2025
___