صدیوں پر محیط تاریخی پس منظر رکھنے والی یہ برادری برصغیر کی قدیم تہذیب و ثقافت کی امین ہے اُدھر پاکستان میں چھاتی کا سرطان تیزی سے ایک خاموش قاتل بنتا جا رہا ہے، ماہرین کے مطابق ہر سال تقریبا 90 ہزار خواتین اس مہلک مرض کا شکار بنتی ہیں، جبکہ 40 ہزار سے زائد زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں مندروں کو چراغوں، دیوں اور رنگ برنگی لائٹس سے سجایا جاتا ہے، گھروں میں مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان ایک دوسرے سے محبت و خیرسگالی کے پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں، یہ دن روشنی کی اندھیرے پر، امید کو مایوسی پر اور بھلائی کو برائی پر فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے، سندھ سے لے کر بلوچستان، پنجاب سے خیبرپختونخوا تک، پاکستانی ہندو کمیونٹی اپنی روایات اور عقائد کے ساتھ دیوالی مناتی ہے، جو اس سرزمین کے مذہبی رواداری اور ثقافتی تنوع کی خوبصورت جھلک پیش کرتی ہے۔
(ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی)




