نیپال میں ایک شدید سیلاب کے بعد لاپتہ آسٹریلوی باشندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر لاپتہ افراد کی کل تعداد 41 بتائی گئی تھی، لیکن معاون وزیر خارجہ میٹ تھِسل تھوائیٹ نے تصدیق کی ہے کہ اب یہ تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے۔ معاون وزیر نے بتایا کہ کٹھمنڈو میں سفارت خانے کا عملہ انہیں تلاش کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے، اور اضافی 12 اہلکار سفیر کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
نیپال کی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاری مشینری کو ہمالیہ کی بلندیوں میں ایک زیر تعمیر ڈیم تک پہنچایا ہے جبکہ بچاؤ کی ٹیمیں بلند ہوتی پانی کی سطح کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں تاکہ سرنگ میں پھنسے ہوئے کارکنوں تک پہنچ سکے۔
کل پانچ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، جن میں اپر ترشولی کمپلیکس میں ایک بڑی امدادی کاروائی بھی شامل ہے، جہاں حکام کو خدشہ ہے کہ 350 افراد ایک سرنگ کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
ون نیشن نے کوئنز لینڈ ریاست کی لیبر کانفرنس میں وزیر اعظم کی پارٹی پر تنقید کا جواب دیا ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم نے ہجوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ون نیشن ووٹرز کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوگی اور یہ پارٹی وزیر اعظم کے بقول خطرناک اور تقسیم کرنے والی دائیں بازو کی سیاسی تحریک کا حصہ ہے۔
آج "دی آسٹریلین" میں شائع ہونے والے تازہ ترین نیوزپول کے مطابق، اگر آج انتخابات ہوتے ہیں تو چھوٹی پارٹی 30 فیصد بنیادی ووٹ حاصل کر سکتی ہے۔





