مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ایک طرف حکومت نواز شریف کی صحت کی سنگینی کا اعتراف کرتی رہی اور دوسری جانب شرط بھی لگاتی رہی، سرکاری میڈیکل بورڈ کی بیرون ملک علاج کی سفارش کو بھی نظر انداز کر دیا۔ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے اور غیر مشروط طور پر باہر جانے کے لیے دی گئی درخواست پر ان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کی جانب سے لگائے گئے 7 ارب روپے کے بونڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب ہائی کورٹ نے ضمانت دی ہے تو اس شرط کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔
نواز شریف کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق شہباز شریف، بابر اعوان، فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی رائے سنئیے اس پوڈکاسٹ میں

Pakistan's Ex Prime Minister Imran Khan. Source: Getty