کچھ کا کہنا ہے کہ انگریزی اسکول میں آہی جائے گی مگر اپنے بزرگوں اور اپنی ثقافت سے جڑے رہنے کے لئے اپنی زبان سیکھنا ضروری ہے۔ مگر کچھ سخت مقابلے کے اس دور میں ساری توجے ایسی پروفیشنل تعلیم پر صرف کرنا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ملازمت کے وسیع مواقع پیدا کرے۔
آسٹریلیا آنے والے کئی تارکینِ وطن اردو زبان سکھانے کے لئے بچوں کولینگویج اسکول لے جارہے ہیں مگر بہت سے تارکین وطن انگریزی کو کامیابی کی کنجی قرار دیتے ہوئے اردو سیکھنے کو وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ دوسری زبان سیکھنا نہ صرف اضافی قابلیت ہے بلکہ دیگر زبانیں سیکھنے سے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں اور سیکھنے کے شوق میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ایس بی ایس اردو کی کانفرنس کال کے شرکا میں سڈنی کے اردو اسکول کے طلبا، اساتذہ اور والدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
طالب علم : صائیم محمد
اور اردو نظم " بلی شیر کی خالہ ہے" سنانے والے پانچویں کلاس کے طالب علم ریان علی
ٹیچر: کومل طارق

Year 5 Student Ryan Ali Source: Ali Zafar
ایک طالب علم کے والد :علی ظفر
اسکول کے منتظم اعلیٰ :علی خان
ایک طالب علم کی والدہ: لبنیٰ شاہد

Source: Sydney Urdu School
*پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے
یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- اردو میں خبروں اور معلومات کے لئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے
- کوویڈ 19 اردو میں تازہ ترین خبریں