وکٹوریہ نے پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز کی طرف سے اعلان کردہ اصلاحات کے تحت اگلی دہائی میں 800,000 گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔لیکن ہالیڈے میکرس کو ریاست کے رہائیشی بحران سے نمٹنے کے لیے مختصر قیام کی سات اعشاریہ پانچ فیصد لیوی دینا ہوگی
مفرور ملزم اسٹینلے ٹروی کووکٹورین پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے،
یہ واقعہ پولیس افسران کی وکٹوریہ میں شیپارٹن کے مغرب میں ارڈمونا میں ایک پراپرٹی پر چھاپے کے دوران پیش آیا۔
سڈنی کے جرائیم پیشہ گروہ کے سرغنہ کے مبینہ قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔گاڑی میں سوار ایک 48 سالہ شخص کو بوندی شاپنگ سنٹر کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ اور اس کی شناخت سڈنی کے بدنام زمانہ انڈر ورلڈ ڈرگ لارڈ ایلن موراڈین کے طور پر ہوئی تھی۔
وفاقی حکومت نے آج سے 50 لاکھ سے ذائید آسٹریلیین کی رفاہی رقوم کی ادائیگیوں میں اضافہ کیا ہے۔ جاب سیکر، یوتھ الاؤنس، آسٹڈی، ایبسٹڈی اور یوتھ ڈس ایبلٹی سپورٹ پنشن پانے والے افراد کو انڈیکسیشن سے $16 کے اضافے کے علاوہ اضافی $۲0 فی ہفتہ ملیں گے۔
نیو ساؤتھ ویلز کی لیبر حکومت کے منگل کو پیش کردہ پہلے بجٹ پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے، ماحولیاتی گروپس نے بجٹ میں ماحولیاتی اخراجات کی کمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سستی رہائش کی وکالت کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس شعببے کے لیے مختص کی جانے والی رقم بمشکل عوامی ضروریات پوری کر سکے گی۔
ایک ایسے وقت جب آسٹریلنز کو مہنگائی کا سامنا ہے وزیر اعظم انتھونی البانی نے حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے لیے مقامی آواز یا انڈیجنئیس وائیس ٹو پارلیمنٹ کے ریفرنڈم پر اپنی ذیادہ توجہ مرکوز رکھنےکا دفاع کیا ہے۔ مسٹر البانی کا کہنا ہے کہ جب معیشت، ماحولیات اور مہنگائی کے تدارک کے لئے ان کی حکومت اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔
کاروبار ی ادارے بیرونِ ملک سے ملازمین کو لانے کے لئے ویزہ پر $120,000 خرچ کر کے آسٹریلای لا سکیں گے اور یہ ویزے مہینوں کے بجائے ہفتوں میں جاری کئے جائیں گے۔یہ کاروباری ویزے اس مائیگریشن پروگرام کی بحالی کا ایک حصہ ہے جس سے زیادہ مانگ والی صنعتوں میں ہنر مند ملازمین کا حصول آسان ہو جائے گا۔
سینیٹ کمیٹی 2017سنہ سے اب تک 600 سے زیادہ علاقائی بنک برانچز کی بندش کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے
دیہی آسٹریلیا میں بنکوں کی سماجی ذمہ داری کے بارے میں بحث کے تناظر میں بڑے چار بینکوں کےسربراہان کو ریجنل علاقوں میں بنکوں کی شاخوں کی بندش کے بارے میں انکوائری کا سامنا ہے ۔ویسٹ پیک، کامن ویلتھ بینک، اے این زیڈ اور نیب کے چیف ایگزیکٹوز کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں انکوائری کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔
ایک ایسے وقت جب بحرالکاہل کے ممالک جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں تلف کرنے پر تنقید کررہے ہیں،آسٹریلیا نے بین الاقوامی جوہری ریگولیٹر کی مدد کے لیے 3.5 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔جاپان نے بحرالکاہل میں تحلیل شدہ جوہری پانی کو چھوڑنے کا اعلان کیا جس نے بحرکاہل کے کنارے واقع ممالک کے رہنماؤں کو حفاظت کے بارے میں تقسیم کر دیا ہے۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ لیبیا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سامان کی شدید قلت ہے۔بن غازی میں، آفت زدہ شہر درنہ سے 300 کلومیٹر دور، تقریباً 200 نوجوان رضاکار امدادی سامان، بشمول خوراک، بستر اور پینے کے پانی کو گودام سے باہر لے جانے اور متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔
آسٹریلیا نے کینیڈا میں سکھ رہنما کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے پر بھارت سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس قتل کا الزام بھارتی حکومت کے ایجنٹوں پر عائد کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچنے والی آسٹریلین وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ کینیڈا کی سرزمین پر ہونے والے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی مبینہ تحقیق پر ان کے ملک کو "تشویش" ہے۔سینیٹر وونگ نے کہا کہ اگر چہ ابھی تحقیقات جاری ہیں لیکن ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر پیش رفت کا جائیزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کے آسٹریلیا کا بنیادی موقف یہ ہے کہ ہر ملک کی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جانا چاہیے۔سنیٹر وونگ نے واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ پر تبصرے سے انکار کیا جس میں کہا گیا تھا کہ کینیڈا نے اپنے آسٹریلیا سمیت اپنے انٹیلی جنس اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر بھارت کی مذمت کریں۔