آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر آنے والے زلزلے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔جیو سائنس آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ 4.6 شدت کا یہ زلزلہ صبح 3 بجے سے پہلے سڈنی سے 200 کلومیٹر شمال میں نیو ساؤتھ ویلز ہنٹر ویلی میں سنگلٹن کے قریب آیا ۔لیکن سینیئر سیسمولوجسٹ فل کمنز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بہت وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پر عسکریت پسندوں کا حملہ ، 20 سے زائد ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حملے کی مذمت کی ہے
ملک بھر میں پری پولنگ بوتھ کھل رہے ہیں اور آدھے سے زیادہ ووٹرز کے اس طرح ووٹ ڈالنے کی توقع ہے، تیوی جزائر کے کچھ حصوں میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: 22 اپریل 2025
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے