وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے کہا ہے کہ اگر وہ ہفتے کے انتخابات کے بعد دوبارہ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیرف مذاکرات کے لئے فون پر بات کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں امریکہ کو برآمد کی جانے والی آسٹریلوی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف لگا دیا۔
دریں اثناء ٹریژرر جم چلمرز نے نائن ٹوڈے شو کو بتایا ہے ،یہ بات دروغ گوئی پر منبی ہے کہ حکومت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت نہیں کر رہی ہے۔
امور خارجہ کے وزیر پینی وونگ نے ایس بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ حکومت دوبارہ پارلیمنٹ میں انڈیجنس وائس کی پیروی نہیں کرے گی۔
کینیڈا کی اپوزیشن نہ صرف دوبارہ حکومت جیتنے میں ناکام رہی ہے بلکہ قدامت پسند رہنما پیئر پوئیلیواونٹاریو میں اپنی نشست ہار گئے ہیں۔





