آپٹس کے نیٹ ورک میں آج صبح قومی سطح پر رخنہ پڑنے کے باعث ، پورے آسٹریلیا میں لاکھوں آپٹس صارفین موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کے بغیر ہیں۔کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے انجینئر صارفین کو متاثر کرنے والے نیٹ ورک کی خرابی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آپٹس کے نیٹ ورک کی خرابی کے باعث ہسپتال، کاروبار، ٹرین سروسز متاثر ہوا ہے۔
کمیونیکیشن منسٹر مشیل رولینڈ کا کہنا تھا کہ آج صبح چار بجے سے آپٹس نیٹ ورک تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو گیا مگر آپٹس صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آپٹس موبائیل پر ٹرپل زیرو کال سروس کام کر رہی ہے مگر آپٹس لینڈ لائین پر یہ سروس بند ہے۔ سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اوپٹس کی بندش آسٹریلیا کے مواصلاتی نیٹ ورک کی خامیوں کو نمایاں کرتی ہے۔
آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیز پیسفک آئی لینڈز فورم کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے کوک آئی لینڈ پہنچے ہیں۔ اس سال کے سربراہی اجلاس کا مقصد آب و ہوا اور علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لئے پیسفک اتحاد کو مضبوط کرنا ہے۔ لیکن پاپوا نیو گنی، وانواتو اور سولومن جزائر کے رہنما اس ہفتے کے سالانہ پیسفک آئی لینڈز فورم میں شرکت نہیں کریں گے، جو چین اور امریکہ کے درمیان اثر و رسوخ کے مقابلے کے درمیان علاقائی اتحاد کے لیے ایک چیلنج ہے۔

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اسرائیلی فورسز پر غزہ شہر میں انسانی امداد کے قافلے کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ پانچ ٹرکوں کا قافلہ جان بچانے والا طبی سامان لے کر جا رہا تھا جو کہ القدس ہسپتال جیسی صحت کی سہولیات کو فراہم کی گئی تھی جب اس پر حملہ ہوا۔ مگر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے کہ غزہ میں اس وقت تک جنگ بندی نہیں ہو گی جب تک کہ فوجی گروپ حماس کا صفایا نہیں ہو جاتا ۔ ادھر آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم میلکم ٹرن بل نے موجودہ وزیر اعظم انتھونی البانیز پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے یکجہتی دورے ے لیے دوسرے عالمی رہنماؤں کی پیروی نہ کریں۔ گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے اپنے سابق برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ہمراہ اسرائیل کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم انتھونی البانی اور چین کے وزیر اعظم شی جن پنگ نے بیجنگ کے سرکاری دورے کے دوران انسانی حقوق، تائیوان کے خلاف خطرات میں اضافے اور آسٹریلیا کی 20 بلین ڈالر کی برآمدات پر تجارتی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا۔شی نے چین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے اور بہتر بنانے کے لیے کام کرنے پر وزیر اعظم کی تعریف کی اور مسٹر البانیز نے ملاقات کو کامیاب قرار دیا۔
وفاقی حکومت نے ریزرو بینک کے 2011 کے بعد کیش ریٹ کو اپنی بلند ترین سطح تک بڑھانے کے فیصلے کے بعد افراط زر کو کنٹرول کرنے کی اپنی کوششوں کا دفاع کیا ہے۔
حزب اختلاف کی وزیر خزانہ جین ہیوم نے کہا ہے کہ مہنگائی سے نمٹنے میں لیبر کی ناکامی کے باعث ریزیرو بنک کے پاس میلبورن کپ ڈے میٹنگ میں شرح سود کو 4.35 فیصد تک بڑھانے کے سوا "کوئی چارہ نہیں" تھا۔

پاکستان کے چیف الیکشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں انہیں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کیلئے تمام ضروری تیاری کرلی ہے۔ دوسری طرف
ایم کیو ایم اور (ن) لیگ نے مشترکہ انتخابی حکمت عملی پر اتفاق کرتے ہوئے مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
کرکٹ عالمی کپ میں آسٹریلین بلے باز گلین میکسویل نے ناقابل یقین ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے افغانستان سے فتح چھین کر آسٹریلیا کو سیمی فائینل میں پہنچا دیا۔میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دے دی۔ ۔میکسویل 10 چھکوں اور 24 چوکوں سے بنائی گئی ڈبل سنچری سے آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔

___________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
یا اینڈرائیڈ
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:




