- آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ بحرالکاہل کے دورے پر ہیں، جہاں وہ فجی، ٹونگا اور وانوآتو کے وزرائے اعظم و وزرائے خارجہ سے ملاقات کر رہی ہیں۔
- نیو ساؤتھ ویلز کی ہنٹر اور مڈ نارتھ کوسٹ کی عوام کو شدید موسم کا سامنا ہے، اور آئندہ دنوں میں بارشوں کے تھمنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
- وِکٹوریا کی وزیرِ خزانہ جیکلین سائمز آج اپنا پہلا ریاستی بجٹ پیش کریں گی، جس میں کچھ "سرپرائزز" کی توقع کی جا رہی ہے۔
- یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکہ، روس، یوکرین، یورپی ممالک اور برطانیہ کے درمیان ایک ممکنہ اعلیٰ سطحی اجلاس پر بات چیت جاری ہے۔
- برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، اور پانچ سال بعد پہلا رسمی اجلاس ہوا ہے۔
_________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنکپرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئےاپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے