وزیر اعظم انتھونی البانی نے جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے آسٹریلیا کی نئی حکمت عملی کے تحت تقریباً 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے پہلے دور کا اعلان کیا ہے۔
سربراہی اجلاس میں 2040 کے لیے آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ایشیا کی اقتصادی حکمت عملی کا اعلان کیا
ذہنی صحت کے حامی فرسٹ نیشنز کے افراد نے سماجی اور جذباتی اثرات کو کم کرنے کے لیے انڈیجینس وائس ٹو پارلیمنٹ ریفرنڈم کے دوران سنجیدہ بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
آسٹریلین انڈیجینس سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن اور بلیک ڈاگ انسٹی ٹیوٹ سمیت کئی ذہنی صحت کی تنظیموں کے گروپ، ، سیاستدانوں سے ایک قابل قبول حمکتِ عملی مرتب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مقامی آسٹریلوی ماہر تعلیم اور کارکن مارسیا لینگٹن انڈیجینس وائس ٹو پارلیمنٹ ریفرنڈم کی حمایت کر رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ انڈیجینئیس وائیس کا قیام وہ عمل ہے جو حکومت فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے لیے کم سے کم خدمت کے طور پر کر سکتی ہے۔
پروفیسر لینگٹن نے آج [[6 ستمبر]] نیشنل پریس کلب میں ریفرنڈم پر بیان دیا جو وائس ٹو پارلیمنٹ ریفرنڈم پر تند و تیز بحث کی تلخی ختم کرنے کی کوشش کا حصہ تھی۔
اپوزیشن کے ٹریژری کے ترجمان، انگس ٹیلر نے ٹریژر جم چلمرز کے تازہ ترین قومی معاشی اعداد و شمار کے مثبت جائزے کو مسترد کر دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کساد بازاری کے دہانے پر ہے۔
آسٹریلیا کی معیشت نے جون کی سہ ماہی میں 0.4 فیصد کی سست اقتصادی ترقی دیکھی، جس سے سالانہ ترقی کی شرح 2.1 فیصد تک پہنچ گئی۔
مسٹر چلمرز نے اس سست روی کو مہنگائی اور عالمی معیشت میں سست روی سے آنے والی لہروں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان عوامل کے باوجود معیشت مستحکم ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز 15 سالوں میں پہلی بار کوئلے کی رائلٹی میں اضافہ کرے گا، جس سے دباؤ کا شکار ریاستی بجٹ میں ایک بلین ڈالر کے خرچے کا اضافہ ہوگا۔
خزانچی ڈینیل موکھی نے اگلے سال جولائی سے رائلٹی پر 2.6 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کو کوئلے کی بلند عالمی قیمتوں میں ریلیف مل سکے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ریاستی بجٹ 2024/25 سے چار سالوں میں 2.7 بلین ڈالر سے زیادہ بہتر ہو جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن کا دعویٰ ہے کہ اگر حکومت کو صنعتی تعلقات میں اصلاحات کی اجازت دی گئی تو کان کنی کی صنعت خطرے میں پڑ جائے گی۔البانی حکومت کی تازہ ترین ورک پلیس اصلاحات پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، جس کا مقصد دیگر ملازمین کی تنخواہوں کی شرح کو کم کرنے کے لیے لیبر ہائر ورکرز کا استعمال کرنے والی کمپنیوں کے استحصالی طریقوں کو ختم کرنا ہے۔
سینیٹ کی ایک کمیٹی نے وفاقی حکومت کو ایک قومی حکمت عملی تیار کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ رابطے کے کھیلوں میں سر کی چوٹ کے امکانات کو کم کیا جاسکے۔یہ تجویز پارلیمنٹ میں کھیلوں میں نقصانات کے اثرات اور حد کے بارے میں پیش کی گئی تیرہ سفارشات میں سے ایک ہے۔