غزہ میں حکام کے مطابق جاری جنگ کے دوران ایک آسٹریلوی رضاکار کے بشمول ایک رفاحی ادارے کے پانچ کارکن اسرائیلی بمباری میں مارے گئے ہیں۔ یہ افراد ورلڈ سینٹرل کچن WCK نامی غیر سرکاری رفاحی ادارے سے منسلک تھے اور غزہ میں جنگ زدہ بے گھر افراد کو مفت کھانہ فرام کر رہے تھے۔ غزہ میں حکام کے مطابق اس تازہ واقعے میں مارے جانے والوں میں ایک آسٹریلوی شہری کے ساتھ ساتھ ایک برطانوی، ایک پولش شہری اور ایک فلسطینی شہری بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم انتھونی البنیزی نے کہا ہے کہ دفتر خارجہ و تجارت DFAT اس واقعے کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔
آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں شدید بادوباران کے باعث سیلاب کے خطرات باعث لوگوں کو متنبہ رہنے کا کہا گیا ہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی سروسز کو گزشتہ روز سیلاب اور طوفان سے متعلق کم از کم 100 وقعات 250 مقامات پر نقصانات کی رپورٹ موصول ہوئیں۔ میلبورن کے شمال مغرب میں ایک 58 سالہ خاتون کو سیلابی ریلہ لے کر بہا گیا تھا تاہم وہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جان بچانے میں کامیاب رہیں۔
وزیر خزانہ کیتھی گالاگھیر اس مجوزہ قانون کی تشہیر کر رہی ہیں جس کے تحت ارکان پارلیمان پر ضابطہ کار اور اخلاق کی پامالی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔ اس مجوزہ قانون کے تحت جنسی استحصال یا دھونس جمانے جیسے جرائم کی صورت میں ارکان پالیمان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے اے بی سی کو بتایا کہ اس مجوزہ کے لیے تمام جماعتوں کی حمایت حاصل کرن کی کوشش کی جائے گی۔
ریاست کوئنزلینڈ میں دو افراد کی ایک سوئمنگ پول میں ہلاکت کے بعد سیفٹی اقدامات کے از سر نو جائزےپر غورکیا جارہا ہے۔ اس واقعے میں ایک والد اپنے بیٹے کے ساتھ پانی میں کود کر اپنے پوتے کو بچاتے ہوئے جان گنواں بیٹھے۔ یہ واقعہ گولڈ کوسٹ میں ایک سوئمنگ پول میں پیش آیا۔ رال لائف سیونگ کے مطابق ہوٹلز اور موٹلز کے سوئمنگ پولز میں اس قسم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔