نیوز فلیش- جمعرات 19 اکتوبر: انتھونی البانیزکا فلسطینی تنازعے کے دوران آسٹریلین کمیونٹیز میں ہم آہنگی کا عزم

epaselect EGYPT ISRAEL PALESTINIANS GAZA CONFLICT

epaselect epa10923012 A truck of a humanitarian aid convoy for the Gaza Strip is parked outside Rafah border gate, Egypt, 17 October 2023. As international mediators continue to push for the passage of aid into Gaza and the exit of foreign nationals fleeing the conflict, from it, Egypt's border crossing with the Gaza Strip in Rafah remained closed on 16 October, with the international aid convoys mostly stationed in the town of Arish some 50km away from Rafah. EPA/STR Source: EPA / STR/EPA

وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کےتنازع کے دوران آسٹریلوی کمیونٹیز میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے، مصر امدادی سامان کے لئے اپنی غزہ کی سرحد دوبارہ کھول رہا ہے, آسٹریلین حکومت یہودیوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے اضافی فنڈنگ دے گی۔


وزیراعظم انتھونی البانی کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے دوران آسٹریلوی کمیونٹیز میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔ مسٹر البانی نے کئی لیبر وزراء کے ساتھ ساتھ گرینز لیڈر ایڈم بینڈٹ کی کالوں کا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ذریعہ غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینے کی مذمت کی ہے۔
مصری صدر نے غزہ کی سرحد کو کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ انسانی امداد کے سامان کے ساتھ 20 ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت دی جا سکے۔

بدھ کو امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے فون پر بات کی جنہوں نے اپنے ملک کی سرحد کو دوبارہ کھولنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

مغربی ممالک اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ رفح کراسنگ غزہ میں غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے انسانی امداد کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ راستہ بن جائے۔
وزیر داخلہ کلیئر او نیل نے اسرائیل اور غزہ کی پٹی سے آسٹریلین باشندوں کی بحفاظت واپسی کے لیے آسٹریلوی بارڈر فورس کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت کی طرف سے آخری پرواز تل ابیب سے روانہ ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

کم از کم آسٹریلین شہری غزہ کی سرحدی بندش کے باعث اب بھی غزہ میں محصور ہیں

وفاقی کابینہ کے وزیر نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل پر حماس کے حملوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں اور انہیں غیر انسانی رویےکا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صنعت اور سائنس کے وزیر ایڈ ہسک، نےکہا ہے کہ آسٹریلیا کو فلسطینیوں پر اسرائیل-حماس تنازعہ کے انسانی اثرات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔



۔ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سات کتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل میں کم از کم 1400 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ غزہ میں حماس کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 3,478 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حماس کے حملوں کی مذمت کرنے والے مسٹر ہوسک نے اے بی سی ریڈیو کو بتایا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

[["میں بہت شدت سے محسوس کرتا ہوں کہ یہاں فلسطینیوں کو حماس کی بربریت کی اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، میں واقعی میں محسوس کرتا ہوں کہ حکومتوں، خاص طور پر اسرائیلی حکومت پر، بین الاقوامی قوانین کے اصولوں پر عمل کرنے اور خاص طور پر اس بات کا مشاہدہ کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بے گناہی کی حفاظت ہونی چاہیے۔

ہر ریاست اور علاقے میں آسٹریلوی عبادت گاہوں، مساجد اور مذہبی اسکولوں کو ایک نئے حکومتی منصوبے کے تحت سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے 50 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

ASIO کے ڈائریکٹر جنرل مائیک برجیس کے انتباہ کے بعد البانی حکومت نے اس فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، جسے دو طرفہ حمایت حاصل ہے، جب کہ شدت پسند اسرائیل اور حماس کے تنازع کو تشدد کے بہانے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن نے مقامی کمیونٹیز میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر رائیل کمیشن قائیم کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر ڈٹن نے یہ تحریک پارلیمنٹ کے آغاز کے دوران پیش کی ہے، جس میں اسٹینڈنگ آرڈرز کو معطل کرنے کا کہا گیا ہے۔

البانی حکومت نے ایک نئی قومی نگہداشت کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق وہ آسٹریلیا کے 2.65 ملین کیئررز کے کام کو تسلیم کرے گی۔

وزیر برائے سماجی خدمات نے آج [[اکتوبر 19]] اس حکمت عملی کا اعلان کیا ہے، جو نیشنل کیئررز ویک کے حصے کے طور پر، دیکھ بھال کرنے والوں کی مدد کے لیے 2025-26 تک $3.8 ملین کی سرمایہ کاری کرے گی۔

رورل فائیر سروسز نے تصدیق کی ہے کہ اس ہفتے این ایس ڈبلیو میں کیمپسی کے مغرب میں اپر میکلے میں لگنے والی آگ میں کم از کم چار گھر اور دو شیڈ تباہ ہو گئے ہیں۔آگ سے ۲۳۰۰۰ ہیکٹر کا علاقہ تباہ ہو گیا ہے جبکہ کیمپسی میں ایک 56 سالہ شخص اپنی خاندان املاک کو آگ سے بچانے کی کوششوں کے دوران جاں بحق ہو گیا۔



شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
نیوز فلیش- جمعرات 19 اکتوبر: انتھونی البانیزکا فلسطینی تنازعے کے دوران آسٹریلین کمیونٹیز میں ہم آہنگی کا عزم | SBS Urdu