پہلی بار پاکستان کی دو سیلرز زویا اسد علی اور مہناز جمیل نے انٹرنیشنل سیلنگ ججز کورس کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ دونوں نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ سیلنگ کے انٹرنیشنل سیمینار میں شرکت کی اور بعد ازاں امتحان میں شاندار نمبرز کے ساتھ کامیابی حاصل کی
دونوں سیلرز کو آئندہ 4 سال میں 3 انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت بھی کرنا ہوگی۔ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں دونوں نے اپنے تجربات بیان کئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

ڈھاکہ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی
کپتان شان مسعود نے کہا کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا شکست کی ذمہ داری خود لوں گا بطور کپتان کوششش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے نجم الحسن شانتو اور مومن الحق نے اچھا کھیل پیش کیا ہمیں لگا کہ مومن الحق اور شانتو کی پارٹنرشپ کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا آئیے

کرکٹ آسٹریلیا نوجوان اور نئے کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے ساتھ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ الیکس کیری، کیمرون گرین، مارنس لبوشین اور ایڈم زمپا سمیت دیگر اہم کھلاڑی شامل ، اس کے علاؤہ رائیلی میریڈتھ اور بلی اسٹین لیک کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے
جبکہ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کو آرام دیا گیا ہے۔
ون ڈے میچز 30 مئی کو راولپنڈی جبکہ 2 اور 4 جون کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی نوجوان کراٹے فائٹر راجہ ریحان نے جرمنی میں ہونے والے معروف ایونٹ Zwönitztalpokal میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
راجہ ریحان نے پہلی فائٹ میں اِنگو شیفر کو 0-6، سیمی فائنل میں مارسل کوچ کو 0-1 جبکہ فائنل میں تیمور مانیوف کو 0-9 سے شکست دے کر ایونٹ جیت لیا۔
ان کی یہ کامیابی نہ صرف محنت اور لگن کا ثبوت ہے بلکہ بیرونِ ملک پاکستان کا نام بھی روشن کر رہی ہے۔ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں کیا کہا اپکو سناتے ہیں




