ہم دل سے یہ بیانیہ بنانے کے لئے ، جنوبی آسمانوں کے تمام کونوں سے 2017 کے قومی آئینی کنوینشن میں جمع ہوئے ہیں ۔ ہمارے ایب اوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈرقبائل آسٹریلین بر اعظم اور اس سے ملحق جزائرکی پہلی خود مختار قوم ہیں ، جس پر انہیں ان کی رسومات اورقوانین کے تحتاختییار تھا ۔ ہمارے آباو اجداد نےاپنی ثقافت کی ابتدا کا حساب زمانہ قدیم اور سائینس کے مطابق کے 60،000 سال پہلے سے لگایا ہے ۔ یہ خود مختاری ایک روحانی تصور ہے ، جو موروثی طور پرکرہ ارض اور مادر وطن کے درمیان موجود ہے اور جو ایب اوریجنل اور ٹوریس آئی لینڈر افراد اس سے منسلک ہیں وہ اس سے منسلک ہی رہیں گے اور ایک دن اپنے آباو اجداد سے جا ملیں گے ۔ یہ رابطہ بنیاد ہے مٹی سے جڑے رہنے کا یا بہتر طور پر خود ؐمختاری کا۔ نہ تو اسے پس پشت ڈالا گیا ہے اور نہ ہی اس کو پیچھے چھوڑا گیا ہے ،یہ خودمختاری کے تاج کے ہمراہ بقائے باہمی کے تحت موجود ہے ۔ کہ لوگ جو ساٹھ ہزار سالوں سے ایک زمین کے باسی ہیں اور ان کا رابطہ دنیا کی تاریخ سے محض آخری دو سو سال میں مٹ جاتا ہے اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟ ہمیں یقین ہے کہ بنیادی آئینی تبدیلیوں اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ساتھ ، ہمارا ایمان ہے کہ یہ قدیم خودمختاری اپنی تمام تابناکی کے ساتھ آسٹریلین قومیت میں چمک اٹھے گی ۔ تناسب کے اعتبار سے ہم کرہ ارض پر سب سے زیادہ قید میں رہنے والے افراد ہیں ۔ ہم درحقیقت مجرم نہیں ہیں ۔ ہمارے بچے بڑی تعداد میں اپنے خاندانوں سے علیحدہ ہو گئے ہیں ۔ ایسا نہین ہے کہ ہمیں ان سے محبت نہیں ۔ ہمارے نوجوان اذیت ناک تعداد میں نظر بند ہیں ۔انہیں ہمارے مستقبل کی امید ہونا چاہیئے ہمارے بحران کی یہ وجہ ہمارے مسائل کی بنیادی نوعیت کو واضح کرتی ہے ۔ یہ بے بسی ہمارے لئے عذاب ہے ۔ ہم اپنے ہی ملک میں درست مقام حاصل کرنے کے لئے آئینی اصلاحات کے خواہاں ہیں ۔ جب ہمیں اپنی قسمت پر اختیار ہوگا تو ہمارے ہمارے بچے پھلیں پھولیں گے۔ وہ دونوں عالم مین ساتھ چلیں گے اور انک ی ثقافت ان کے ملک کے لئے تحفہ ہوگی ۔ہم آئین میں فرسٹ نیشن وائس کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مکاراٹا ہمارے ایجنڈے کی انتہا ہے ' یعنی کہ جدوجہد کے بعد اکٹھا ہونا ۔ یہ انصاف اور سچائی کے ساتھ ہمارے بچوں کےبہتر مستقبل کے لئے آسٹریلین افراد کے ساتھ انصاف اور حق خود ارادیت پر مبنی روابط کا احاطہ کرتا ہے ۔ ہم مکاراٹا کمیشن کی مطالبہ کرتے ہیں جو حکومتوں اور فرسٹ نیشن افراد کے درمیان معاہدہ سازی کے عمل اور ہماری سچی تاریخ بتانے کے عمل کی نگرانی کرے ۔ 1967 میں ہمیں تسلیم کیا گیا اور 2017 میں ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں سنا جائے ۔ ہم بیس کیمپ چھوڑ کر اس وسیع و عریض ملک میں اپنا سفر شروع کرتے ہیں ۔ ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آسٹریلین عوام کے بہتر مستقبل کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں
مزید معلومات کے لئے الورو ڈائیلاگ ویب سائٹ وزٹ کریں :
یا اینڈیجنس لا سینٹر پر ای میل کریں :
SBS has made the Uluru Statement from the Heart available in over 60 languages to continue the national dialogue with CALD communities in their own languages.