برطانیہ کے شہر برمنگھم میں دولتِ مشترکہ کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستانی امن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا ۔ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ان کھیلوں میں اب تک پاکستان کلُ 8 تمغے حاصل کر چکا ہے۔
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ گیمز کی طرح سب سے زیادہ میڈلز پہلوانی میں حاصل کیے. مگر ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹس میں ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ کے وہ تیسرے ایتھلیٹ بن گئے ہیں جنھوں نے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔ انہیں مقابلوں میں پاکستان کے 24 سالہ ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے پہلا طلائی تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کی تھی ۔ یہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں دوسرا موقع تھا جب کسی پاکستانی ویٹ لفٹر نے طلائی تمغہ جیتا ہو۔ اس سے قبل 2006 میں شجاع الدین ملک نے میلبرن میں ہونے والے مقابلوں میں 85 کلوگرام وزن کے مقابلے میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان کے پہلوان انعام بٹ نے 86 کلوگرام کیٹگری اور زمان انور نے 125 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈلز جیتے جبکہ ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلوگرام کیٹگری میں برونز میڈل حاصل کیا
پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 28 اگست کو دبئی میں ہونا ہے
برمنگم سے ہمارے نمائیندے انس سعید کی رپورٹ
______________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئےپوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:Podcast Spotify Podcast , Apple , Google , Stitcher Podcast





