آج کا نیوزی لینڈ ایک الگ آزاد ملک ہے اورپہلی جنگِ عظیم میں دونوں ممالک کے فوجی دیگر قومیتوں کے فوجیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر گیلیپولی (ترکی) کے محاذ پرلڑے تھے جنہیں اینزیک فوجی کہا جاتا ہے۔ کالونیل عہد میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب نیوزی لینڈ آسٹریلیا کی موجودہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی کالونی میں شامل تھا۔ نہ صرف یہ بلکہ آسٹریلیا کے آئین میں آج بھی نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا میں شمولیت کی پیشکش شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کو باضابطہ طور پر نیو ساؤتھ ویلز کالونی کا حصہ بنا نے کا آغاز 1788 میں نیو ساؤتھ ویلز کے گورنر آرتھر فلپ کے ایک اعلان کے ذریعے ہوا جس کے تحت اس وقت کی برطانوی کالونی نیو ساؤتھ ویلز کی سرحدی حدود کی توسیع کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے جزائیر کو بھی نیو ساؤتھ ویلز کالونی کا حصہ قرار دے دیا گیا ۔

Capt. James Cook claiming what is now New South Wales, Australia, for Great Britain (1770). Source: https://www.britannica.com/biography/James-Cook
نوآبادیاتی تعلقات
آسٹریلیا کی ریاستیں جو اس وقت برطانوی کالونی تھیں اور نیوزی لینڈ کے جزیرے بھی برطانیہ کی نو آبادیاں تھیں۔اس وقت کے نیو ساؤتھ ویلز میں مشرقی آسٹریلیا کے علاقوں کے ساتھ نیوزی لینڈ بھی شامل تھا۔ نیوزی لینڈ کے آبائی باشندے ماوری قبائیل ٹرانس تسمان تعلقات کی تشکیل میں شروع سے شامل تھے۔ ماوری قبیلوں کے سرداروں نے 1814 میں آسٹریلیا سے پہلے مشنری وفود کو مدعو کیا اور 1834 میں نیوزی لینڈ کے پہلے جھنڈے کا انتخاب کیا تاکہ وہ سمندری نظام چلا سکیں اور نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ تجارت کر سکیں۔
علاقائی پس منظر اور ابتدائی تسمان ایسوسی ایشن
گورنر فلپ اور ان کے جانشینوں نے شروع میں آسٹریلیا کی جغرافیائی حدود کی تعریف مبہم رکھی جس سے یہ واضع نہیں تھا کہ نیوزی لینڈ ان حدود میں شامل ہے یا نہیں کیا مگر الگ ریاست قرار نہ دئے جانے کے باعث نیوزی لینڈ کو غیر اعلانیہ طور پر آسٹریلیا میں ہی شامل سمجھا جاتا تھا۔
نیو ساؤتھ ویلز کے گورنرز نے تسمان بھر میں اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جن میں چرچ مشنری سوسائٹی کی خطے میں موجودگی کی حوصلہ افزائیاور نیوزی لینڈ کے پہلے جسٹس آف دی پیس تھامس کینڈل کا 1814 میں تقرر شامل تھا۔ تاہم نیوزی لینڈ کی قانونی حیثیت پر اس وقت بھی بحث جاری تھی۔ مثال کے طور پر،یہ سوال پوچھا جاتا تھا کہ کیا نیو ساؤتھ ویلز کا قانون بحیرہ تسمان میں ہونے والے جرائم پر لاگو ہوتا ہے؟
اسی دوران برطانوی آباد کاروں کی ایک بڑی آمد کے باعث ان کو بسانے کے لئے نئی سرزمین کی ضرورت بڑھنے لگی اور آخر کار 1838 میں ہاؤس آف لارڈز کی ایک کمیٹی نے سلطنتِ برطانیہ کی نئی نوآبادیاتی املاک میں توسیع کی سفارش کی۔
:نیوزی لینڈ کا نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ سرکاری الحاق کے اعلان نامے میں کہا گیا
بحرالکاہل میں جزائر کے اس گروپ کے اندر، جسے عام طور پر نیوزی لینڈ کہا جاتا ہے، کوئی بھی علاقہ جو حکومتِ برطانیہ کے تسلط میں ہے اسے برطانوی کالونی نیو ساؤتھ ویلز کا حصہ سمجھا جائے گا
اس اعلان سے رائل نیوی کے نئے تعینات ہونے والے قونصل، کیپٹن ولیم ہوبسن کے لیے ماوری رضامندی سے جزائر کی خودمختاری حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔ ادھر ہوبسن کے نیوزی لینڈ پہنچ کر ماوری سربراہ سے بات کرنے سے پہلے ہی انہیں ملک کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے راستے میں نئے گورنر جنرل ہوبسن نے نیو ساؤتھ ویلز کے گورنر سر جارج گپس سے ملاقات کر کے نہ صرف ان سے عہدے کا حلف لیا بلکہ نیو ساؤتھ ویلز کے گورنر کا دائرہ اختیارکو سرکاری طور پر نیوزی لینڈ تک بڑھانے کا باقاعدہ اعلان بھی جاری کردیا۔ یوں نیو ساؤتھ ویلز کے گورنر کادائیرہ اختیار نیوزی لینڈ تک پھیل گیا۔
ویتنگی کا معاہدہ جس سے نیوزی لینڈ پر برطانیہ کے قبضے کی راہ ہموار ہوئی
چھ فروری 1840 کو 40 سے زیادہ ماوری سرداروں نے گورنر جنرل اور گورنر کے ساتھ ویتنگی کے امن معاہدے پر دستخط کیے۔ جس سے 21 مئی 1840 کو ان موری نیم آزاد علاقوں پر جنیں نیوزی لینڈ کہا گیا تھا ان پر برطانوی خودمختاری کی ابتدا ہوئی۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد، 16 جون 1840 کو، نیو ساؤتھ ویلز کی قانون ساز کونسل نے کالونی کے قوانین کو نیوزی لینڈ تک توسیع دینے کے ساتھ ساتھ عدالتوں اور کسٹم ڈیوٹی کے قیام کا ایکٹ پاس کیا۔
نیوزی لینڈ

New Zealand was administered as part of New South Wales until 3 May 1841 when it became a colony in its own right. Source: https://anzacday.org.au/

Constitutionally New Zealand began as an extension of the colony of New South Wales, which was its status when the Treaty of Waitangi was signed in 1840. Source: Wikepedia
تاہم، خیال تھا کہ یہ صرف ایک عارضی انتظام ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی کالونی کی تعمیر کا چارٹر 16 نومبر 1840 کو جاری کیا گیا تھا۔اور اس بار اس میں کہا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ 1 جولائی 1841 سے نیو ساؤتھ ویلز کا حصہ نہیں رہے گا۔
آئینی طور پر 1840میں نیوزی لینڈ کو نیو ساؤتھ ویلز کی کالونی کی توسیع کے طور پراس میں شامل رکھا گیا مگر 1841 میں نیوزی لینڈ ایک الگ کالونی بن گیا۔
گورنر جنرل ہوبسن نیوزی لینڈ کے پہلے گورنر بنے لیکن 10 ستمبر 1842 کو عہدے پر رہتے ہوئے انتقال کر گئے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا آئین
1890 کی دہائی میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کی آئندہ فیڈریشن میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم رچرڈ سیڈن نے 1900 میں ایک رائل کمیشن بلایا۔
کمیشن نے رپورٹ میں لکھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تقریباً بارہ سو میل کا سمندرہے۔ نیوزی لینڈ کی دولت مشترکہ میں شمولیت کے خلاف ایک اہم وجہ ہے اس لئے نیوزی لینڈ آسٹریلیا میں شامل نہیں ہو سکتا۔
آسٹریلیا کے آئین میں اب بھی ایک شق موجود ہے جو نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ساتھ الحاق کی اجازت دیتی ہے

To most Australians ANZAC Day is a very special day in the year The letters stand for Australian and New Zealand Army Corps۔ Source: https://anzacday.org.au/
اپریل ۲۰۱۵ میں اینزیک کی صدسالہ تقریبات منائی گئیں۔
اس مضمون کے لئے مواد نیشنل میوزیم آسٹریلیا , انسائیکلوپیڈیا آف نیوزی لینڈ ، ویکی پیڈیا اور اینزیک ڈے یادگاری کمیٹی سے لیا گیا*
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے