سیدہ رضوی پرتھ میں تارکین وطن خواتین کو مالی تعلیم اور خودمختاری کی راہ دکھا رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مالی خواندگی سے خواتین اپنے مالی فیصلے خود کر سکتی ہیں۔
وہ عید بازار جیسے پروگراموں کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور انہیں آمدنی کے ذرائع کا راستہ دکھاتی ہیں۔
نایاب عمر بھی ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے سیدہ کی رہنمائی سے گھریلو کاروبار شروع کیا ۔ مالی تعلیم اور خود مالی امداد نے نایاب کو اپنے کاروبار کو بڑھانے اور خود انحصاری حاصل کرنے کا موقع دیا۔ اس سے نہ صرف نایاب بلکہ دیگر خواتین کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔
سیدہ رضوی جو خود ایک بنکر ہیں، مالی خواندگی کے ذریعے خواتین کو بچت، سرمایہ کاری اور قرض کے محفوظ طریقوں کی طرف راغب کرتی ہیں۔
_____