اردو نیوز فلیش بدھ 22 نومبر: اسرائیل 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ بندی پر راضی

Israel Palestinians

This image provided by Maxar Technologies shows al-Shifa hospital and surroundings in Gaza City, Saturday Nov. 11, 2023. (Satellite image ©2023 Maxar Technologies via AP) Credit: AP

اسرائیلی کابینہ نے عسکریت پسند تنظیم حماس کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ کم از کم 50 یرغمال رہا کر دئیے جائیں گے۔** نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز نے منگل کی رات پورٹ بوٹنی میں فلسطینیوں کے حامی احتجاج کے دوران پولیس کے کام کو سراہا۔ور کرکٹ میں... پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی فتح آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے دیرپا میراث ثابت ہو گی۔


اسرائیلی کابینہ نے حماس کے ساتھ، یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے کے تحت آئندہ چند روز میں کم از کم 50 یرغمال رہا کر دئیے جائیں گے۔

اس سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل حماس کے خلاف جنگ جاری رکھے گا ، چاہے حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی ہی کیوں نہ ہو جائے۔ منگل کو جنگ بندی سے متعلق اسرائیل کی کابینہ کے اجلاس سے قبل نیتن یاہو نے لڑائی جاری رکھنے کا عزم کیا اور کہا کہ 'ہم حالت جنگ میں ہیں۔ اور ہم اس جنگ کو جاری رکھیں گے'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل 'اپنے اہداف کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹے گا'۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل ہر حال میں حماس کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا،

جنگ بندی کی تجویز کے لیے متوقع کابینہ کی ووٹنگ سے پہلے کے تبصروں میں، مسٹر نیتن یاہو نے جنگ میں آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
NSW کے پریمیئر کرس منز نے ریاست بھر میں متعدد فلسطینی حامی مظاہروں کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے میں ریاستی پولیس کے کام کی تعریف کی ہے، جبکہ منگل (21 نومبر) کی رات پورٹ بوٹانی میں پیش آنے والے واقعات کی مذمت کی ہے۔
اسرائیلی شپنگ لائن کے خلاف احتجاج کے دوران ٹریڈ یونینوں کے سینکڑوں فلسطینی حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
امور خارجہ کے وزیر پینی وونگ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بھارت کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اسی دوران دونوں ممالک نے اعلیٰ سفارت کاری بات چیت میں چینی بالادستی، علاقائی سلامتی اور اسرائیل-حماس جنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

سینیٹر وونگ نے 2+2 ڈائیلاگ کے اجلاس میں دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ نئی دہلی میں بات چیت کے بعد اپنے بھارتیی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔
وفاقی حکومت حال ہی میں رہا ہونے والے افراد کے حوالے سے مزید اقدامات کے نفاذ پر غور کر رہی ہے جنہیں امیگریشن حراست سے رہا کیا گیا تھا۔
نئے رہا کیے گئے قیدیوں میں متعدد مجرمین کے ساتھ کچھ قاتل اور جنسی مجرم بھی شامل ہیں۔
آسٹریلیا میں کوڈ ۱۹ کے کیسز کی ایک نئی لہر آئی ہے جبکہ ماہرین لوگوں کو چوکس رہنے اور چھٹیوں کے قریب آتے ہی اپنی ویکسین ایپ ڈیٹ کی ہدایت کر رہےہیں۔
موناش یونیورسٹی میں وبائی امراض کے ماڈلنگ یونٹ کے سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر جیمز ٹراؤر کا کہنا ہے کہ کمیونٹی سے کپھیلنے والے انفیکشن میں اضافہ ہوا ہے۔
سابق لبرل اسٹاف بروس لہرمن نے مبینہ طور پر جنسی ذیادتی کی شکار برٹنی ہگنس کی تقریر نشر کرنے پر اے بی سی کے ساتھ ہتک عزت کا مقدمہ عدالت سے باہر طے کر لیا ہے۔

برٹنی ہیگن اور بروس لہرمن کے ہائی پروفائل ہتک عزت کیس کا آغاز بدھ کو وفاقی عدالت میں 18 دن کی سماعت کے ساتھ ہوا۔
سماجی خدمات کی وزیر امنڈا رشورتھ نے معذور افراد کو روزگار کے زیادہ مواقع اور مدد کے لیے $3.3 ملین کے نئے اقدام کا اعلان کیا ہے۔کیریئر پاتھ ویز پائلٹ پروگرام کا مقصد ابتدائی طور پر ملک بھر میں 80 سے زیادہ معذور افراد کو ملازمت دینا ہے

ریزریو بنک کی خواہش کے برخلاف اشیائ صرف کی قیمتیوں میں کمی نہیں ّرہی جس کے باعث مہنگائہی اور شرح سود میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔ نومبر کی بورڈ میٹنگ نوٹس کے مطابق، مہنگائی میں مزید 25 بیسز پوائنٹ اضافےہ ہوا جس سے افراط زر کے بارے میں مرکزی بینک کے خدشات کی تصدیق ہوتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف اسے عمران خان کے لیے بڑا ریلیف قرار دے رہی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں جیل ٹرائل کے لیے جج کی تعیناتی کو درست قرار دیا ہے۔ تاہم فیصلے میں کہا گیا ہے کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جا سکتا ہے، قانون کے مطابق جیل ٹرائل اوپن یا ان کیمرا ہو سکتا ہے۔
آسٹریلیا کی عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم نے ہندوستان اور انگلینڈ میں چھ ماہ کے طویل سفر کے بعد اپنی ورلڈ کپ جیت کے باعث نۃ صرف نئی تارٰخ رقم کی ہے بلکہ ملک میں کرکٹ کے کھیل کی مستقبل کی نئی راہ بھی متیعن کی ہے۔
کمنز اور دیگر آسٹریلوی کھلاڑی ہندوستان میں کئی دنوں کی تقریبات کے بعد بدھ (22 نومبر) کی صبح وطن واپس پہنچنا شروع ہوئے۔
_____________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ایپیل (آئی فون)یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اردو نیوز فلیش بدھ 22 نومبر: اسرائیل 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں جنگ بندی پر راضی | SBS Urdu