اردو نیوز فلیش ۔ بدھ 7 فروری 2024: حکومت ترمیمی صنعتی بل کی منظوری کے لئے پُرامید

Workplace Safety

Source: Pixabay

اس بلیٹن میں، پاکستان میں کل عام انتخابات سے پہلے سیاسی سرگرمیاں عروج پر وفاقی حکومت اپنے صنعتی تعلقات کے بل کا حتمی بل متعارف کرانے کے لیے تیار مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لئے کینبرا میں بڑے مظاہرے...


پاکستان میں جمعرات کے پارلیمانی انتخابات سے پہلے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، وولکر ترک نے پاکستانی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنائیں۔ اور جمہوری عمل کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں۔
جنیوا میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان لِز تھروسل نے زور دیا کہ مکمل طور پر آزادانہ اور منصفانہ عمل کو یقینی بنایا جائے۔
آسٹریلیا کی وفاقی حکومت آج صنعتی تعلقات کی اصلاحات کے حتمی حصے پر تعاون کے لیے بات چیت کے لیے پرامید ہے۔
'کلوزنگ لوپ ہولز بل' کے حصہ دو میں آرام دہ کام کی تعریف کو تبدیل کرنا، کارکنوں کے لیے تحفظات میں اضافہ، اور رابطہ منقطع کرنے کے حق کی دفعات شامل ہیں۔
ملک بھر سے متعدد مظاہرین دارالحکومت کینبرا پہنچے ہیں۔ مظاہرین وفاقی حکومت سے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اسرائیل کی حمایت بند کرے، جس میں اطلاعات کے مطابق ۲۸ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے منگل کو دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین منصوبے پر حماس کا ردعمل عمومی طور پر مثبت ہے۔
قطر امریکہ اور مصر کے ساتھ مل کر جنگ بندی کے لیے کام کر رہا ہے جس میں لڑائی میں لمبا وقفہ اور حماس کے پاس موجود یرغمالوں کی رہائی شامل ہو گی۔
مریکی فاسٹ فوڈ کمپنی میکڈونلڈز نے انڈیا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے گاہک کھو دیے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ کمپنی کا بظاہر اسرائیل کی حمایت کرنا ہے جس کے باعث صارفین کی جانب سے ان کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر معروف فاسٹ فوڈ چین نے اپنے بین الاقوامی کاروباری ڈویژن میں کم کاروبار کی وجہ سے تقریباً چار سالوں میں اپنی پہلی سہ ماہی کی فروخت میں کمی کی اطلاع دی۔
وزیر اعظم انتھونی البانی کا کہنا ہے کہ خواتین کارکنوں کی اکثریت ان کی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کٹوتیوں کے تیسرے مرحلے میں منصوبہ بند تبدیلیوں سے فائدہ اٹھائے گی۔
مسٹر البانی نے بدھ (7 فروری) کی صبح ایڈیلیڈ میں ایک تقریب میں کئی دیگر سینیٹرز اور ایم پیز کے ساتھ شرکت کی، جس کا انعقاد اقوام متحدہ کی خواتین نے کیا تھا۔وزیر اعطم کا
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن نے تیکس کٹوٹی کی حمایت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہےا۔
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز نے ان دعوؤں پر ردعمل ظاہر کیا ہے کہ ان کی حکومت کا نیا ہاؤسنگ پلان سڈنی کے اندرونی شہر کے علاقوں میں مزاحمت کا باعث بنے گا۔
NSW حکومت اپنی ریاست کے ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کی کوشش میں ٹرین اسٹیشنوں کے قریب نئی، سستی رہائش گاہوں کی تعمیر کو ٹربو چارج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایک وفاقی اپیل عدالت نے منگل کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان الزامات سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے کہ انہوں نے 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست کو پلٹنے کی سازش کی تھی۔ اس فیصلے نے سابق امریکی صدر کوایک ایسے کرمنل ٹرائل کے مزید قریب پہنچا دیا ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے لیے امریکی عدالت برائے اپیل کے تین ججوں کے پینل نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا کیونکہ ان پر لگائے گئے الزامات کا تعلق صدر کے طور پر ان کی سرکاری ذمہ داریوں سے ہے۔
یہ فیصلہ، جس کے خلاف ٹرمپ کی جانب سے اپیل تقریباً یقینی ہے، مقدمے میں ان الزامات کی سماعت سے بچنے کی ان کی کوشش کو روکتا ہے کہ انہوں نے امریکی جمہوریت اور اقتدار کی منتقلی کو نقصان پہنچایا۔

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand