پاکستان کرکٹ کے بڑے نام آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ 2025 کھیلنے کے لیےمختلف فرنچائز کا حصہ بن گئے ہیں اُدھر آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل رکن عثمان خواجہ نے غزہ کی حمایت میں بولنے پر اپنے رپورٹر کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سےانکار کر دیا ہے۔
پہلی بار پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد بی بی ایل لیگ کے مکمل سیزن کیلیے دستیاب ہوئی ہے، پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سڈنی سکسرز نے براہ راست معاہدے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو برسبین ہیٹ نے، حارث روف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز نے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے، شاداب خان کو سڈنی تھنڈر اور فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے ڈرافٹ میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔
کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک مرتبہ پھر فلسطینوں کے حق اور انکی نسل کشی کیخلاف اپنے مؤقف پر قائم رہے، انہوں نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب برج ٹائون باربا ڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز عثمان خواجہ کا آسٹریلوی ریڈیو کے ساتھ پوسٹ میچ انٹرویو شیڈول تھا، عثمان خواجہ نے صحافی پیٹر لالور کی برطرفی کیخلاف احتجاج کے طور انٹرویو دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے ادارے کا مائیک دیکھ کر انٹرویو سے انکار کیا اور صحافی سے معذرت بھی کی
ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے