پاکستان فٹبال فیڈریشن کو چھ سال بعد منتخب صدر مل گیا ہے ۔ پی ایف ایف 2019 سے فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے ماتحت کام کررہی ہے فیڈریشن کے انتخابات میں محسن گیلانی تیرہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار طحہ علی نے گیارہ ووٹ حاصل کئے۔ نومنتخب صدر محسن گیلانی نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی کے ساتھ مل کر پاکستان فٹبال کو آگے لے کر جائیں گے ۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھارت میں شیڈول ایشیا کپ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ بہت اہم ایونٹ ہے جو آئندہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث یہ ٹورنامنٹ بھارت سے کسی اور ملک منتقل ہونا چاہیے ۔
بشکریہ انس سعید
Photo credit: PCB and Pakistan Football Federation




