آسٹریلیا میں پاکستانی طلبا کیا پڑھ رہے ہیں؟

This degree will take me to great places

Portrait of a university student on graduation day Source: E+

آسٹریلیا میں پڑھنے والے سات لاکھ سے زائد طلبا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد تقریباً چودہ ہزار ہے۔ طلبا کی بڑی تعداد "ہائیر ایجوکیشن" حاصل کرنے آسٹریلیا کا رخ کرتی ہے۔


آسٹریلوی ادارہِ تعلیم کے مطابق ملک میں بین القوامی طلبا کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ طلبا کی سب سے بڑی تعداد کا تعلق چین سے ہے جبکہ پاکستان، نیپال، بھارت، برازیل، ویتنام، ملیشیا اور جنوبی کوریا سے بھی ہزاروں کی تعداد میں طلبا آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اگست دو ہزار انیس کے اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں پاکستانی طلبا کی تعداد 13,914 ہے جو کہ مجموعی تعداد کے لحاظ سے آسٹریلیا میں بارہویں نمبر پر ہے۔
What are the Pakistani students studying in Australia (Data source: Department of Education, Australia)
What are the Pakistani students studying in Australia (Data source: Department of Education, Australia) Source: SBS
پاکستانی طلبا کا سب سے زیادہ رجحان مینیجمنٹ اور کامرس کی طرف ہے۔ اس کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، اینجینئیرنگ اور اس سے منسلک کورسز، سوسائیٹی

اور ثقافت، قدرتی اور جسمانی سائنس، صحت، آرٹس، اور تعلیم کے شعبوں میں طلبا کو دلچسپی ہے۔

محمد بابر سجاد آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف ویلانگ گانگ سے سِول انجینئیرنگ میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں اور یونیورسٹی کی پاکستانی سوسائیٹی کے صدر ہیں۔

 بابر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پاکستان سے آئے ہوئے طلبا جن شعبوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کی مختلف وجوہات ہیں۔

"پاکستان میں ہمارا تعلیمی نظام اتنا برا نہیں ہے لیکن کچھ طلبا باہر سکونت اختیار کرنے کا سوچتے ہیں یا مزید تعلیم کے غرض سے یہاں آتے ہیں۔"
میں نے دیکھا ہے کہ یہاں پر انڈرگریجوئیٹ اور ماسٹرز کے طلبا کے لئے اسکالرشپ کی بہت کمی ہے۔ وہ اپنے پاس سے پیسے خرچ کرتے ہیں
"پہلے ایک سال یا ایک سیمیسٹر کی فیس لاتے ہیں۔ پھر یہاں پر عارضی کام کرکے اس کو پورا کرتے ہیں۔"

آسٹریلوی ادارہِ تعلیم کے مطابق پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد آسٹریلیا میں ماسٹر یا بیچلر ڈگری حاصل کرنے آتی ہے جبکہ دیگر طلبا پی ایچ ڈی اور مزید ریسرچ کے لئے بھی آسٹریلیا کا رخ کرتے ہیں۔
Pakistani students in Australia (degree type).
Pakistani students in Australia (degree type). Data source: Department of Education, Australia Source: SBS
ایس بی ایس اردو کو فیس بک اور ٹوئٹر پر فالو کیجئے۔

اور ایس بی ایس ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنئے۔

 

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
آسٹریلیا میں پاکستانی طلبا کیا پڑھ رہے ہیں؟ | SBS Urdu