Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس جاتے وقت کیا توقع رکھنی چاہیے؟

Dog at vet

Regular visits allow veterinarians to pick up subtle changes in your pet. Credit: Evervet

باقاعدگی سے ویٹرنری وزٹس آپ کے پالتو جانوروں کو صحت مند اور خوش رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں معلوم کریں کہ آسٹریلیا میں ویٹرنری کلینک میں معمول کے چیک اپ اور ویکسینیشن سے لے کر اپنے پالتو جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کرنے کے مشورے تک کیا توقع رکھی جائے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Phil Tucak

پیش کار Melissa Compagnoni, Warda Waqar

ذریعہ: SBS




Share this with family and friends


باقاعدگی سے ویٹرنری وزٹس آپ کے پالتو جانوروں کو صحت مند اور خوش رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں معلوم کریں کہ آسٹریلیا میں ویٹرنری کلینک میں معمول کے چیک اپ اور ویکسینیشن سے لے کر اپنے پالتو جانوروں کی صحت کی دیکھ بھال کرنے کے مشورے تک کیا توقع رکھی جائے۔


Key Points

  • آپ کے پالتو جانوروں کی باقاعدگی سے ویٹرنری دیکھ بھال بیماریوں کو روکنے اور بیماری کا جلد پتہ لگانے میں مدد کرتی ہے۔
  • ہنگامی ویٹرنری مراکز فوری مدد کے لئے دفتری اوقات کے بعد کی ویٹرنری دیکھ بھال کے لیے دستیاب ہیں۔
  • پالتو جانوروں کے مالک کے طور پر آپ اپنے پالتو جانوروں کے لیے کسی بھی اخراجات کے لیے ذمہ دار ہیں، بشمول ویٹرنری فیس۔

اپنے پالتو جانور کو باقاعدگی سے ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس لے جانا کیوں ضروری ہے؟

تقریبا تین چوتھائی آسٹریلین گھروں میں پالتو جانور ہوتا ہے، اور انہیں خاندان کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے، جیسے 13 سالہ لیبراڈور چاکی ،جو ویرا سیتو کی ملکیت ہے۔

"وہ سو فیصد خاندان کا رکن ہے۔ وہ خاندان کی طرح نہیں، وہ خاندان ہے!" محترمہ سیتو کہتی ہیں۔

ذمہ دار پالتو جانور کا مالک ہونے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے پیارے خاندان کے فرد کو اپنے مقامی جانوروں کے ڈاکٹر، جسے عام طور پر ویٹرنری ڈاکٹر کہا جاتا ہے، کے پاس لے جانا تاکہ وہ باقاعدہ صحت کے معائنے کر سکیں۔

Australia Explained - Veterinarian
Nearly three quarters of Australian households have a pet. Credit: janiecbros/Getty Images

جانوروں کی ڈاکٹر ڈیانا بارکر کہتی ہیں کہ پالتو جانور اپنی صحت کے مسائل کو چھپانے میں بہت اچھے ہو سکتے ہیں۔

"لہٰذا باقاعدگی سے چیک اپ ڈاکٹروں کو ان لطیف تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں جو شاید آپ کو نظر نہ آئیں، بلکہ آپ کو اپنے پالتو جانوروں کی حفاظتی دیکھ بھال پر بات کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔"

احتیاطی نگہداشت میں ویکسینیشن، طفیلیوں[پیراسائیٹس] کی روک تھام اور دانتوں کی دیکھ بھال شامل ہے تاکہ بیماریوں کے ہونے سے پہلے روکا جا سکے، اور بیماری کی علامات کا جلد پتہ لگانے کے لیے تشخیصی جانچ بھی ضروری ہے۔

ڈاکٹر بارکر کا کہنا ہے کہ "اپنے مقامی ڈاکٹر کے ساتھ اس کا باقاعدہ تعلق رکھنے سے آپ کے پالتو جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس جانے والے کسی بھی تناؤ یا پریشانی کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اس لیے وہ بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کے پاس جانے میں پریشان ہونے کا کم امکان رکھتے ہیں ،" ڈاکٹر بارکر کہتی ہیں۔

آپ کو اپنے ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے کیسے تیاری کرنی چاہیے؟

ویٹرنری ڈاکٹر ریان اونگ کہتے ہیں کہ اکثر آپ وہ پریشانی یا تشویش بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ’ ویٹ ‘کے پاس آئے ہیں ۔

"اگر آپ کو رویے، کھانے، پینے کی عادات میں تبدیلی، یا حال ہی میں دی گئی آپ کے پالتو جانوروں کی کوئی دوا کے حوالے سے بات کرنی ہے تو پہلے سے یاد کر کے لکھنے کی کوشش کریں۔"

اپائنٹمنٹ بک کرتے وقت، اپنے دورے کی وجہ بیان کریں، اور کلینک کو اپنے پالتو جانور کی مخصوص ضروریات کے بارے میں آگاہ کریں، جیسا کہ محترمہ سیتو وضاحت کرتی ہیں۔

"چاہے یہ ہمارے پالتو جانور کو گاڑی میں لے جانے اور باہر نکالنے میں مدد کرنا ہو، یا انتظار گاہ میں زیادہ جگہ یقینی بنانا ہو، وہ ہمارے پالتو جانور کو ویٹرنری ڈاکٹر کے پاس جتنا ممکن ہو مثبت تجربہ فراہم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔"

Vera Szito and Choccy
Vera Szito with Choccy the Labrador. Credit: Vera Szito

ڈاکٹر بارکر نے وضاحت کی کہ مختلف نسلوں کے جانوروں کو نامعلوم ماحول سے نمٹنے میں مدد کرنے کے طریقے ہوسکتے ہیں۔

“اگر آپ کے پاس بلی ہے تو، دن کے پرسکون وقت میں بک کرنے کی کوشش کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ اگر آس پاس بہت سارے کتے ہیں تو بلیاں تھوڑا سا تناؤ اور پریشان ہوسکتی ہیں۔”

ایک بار جب آپ ویٹرنری کلینک میں ہوں تو کیا ہوتا ہے؟

جب آپ پہنچتے ہیں تو، چیک ان کرنے کے لئے استقبالیہ سے رابطہ کریں۔

ڈاکٹر بارکر کا کہنا ہے کہ “یاد رکھیں کہ ڈاکٹر کے کلینک میں ہر کوئی جانوروں سے محبت کرتا ہے۔” “لہذا وہ آپ کے پالتو جانوروں کو بہت دل سے گلے لگانا چاہیں گے یا آپ کے پالتو جانور کیا پسند کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ کی ہدایات سن کر بہت خوش ہیں۔

“وہ آپ سے اپنے کتے کو وزن کرنے کے لئے ترازو پر رکھنے کے لئے کہہ سکتے ہیں، جبکہ بلیوں کا وزن عام طور پر مشورے کے کمرے میں کیا جاتا ہے۔”

ایک بار جب آپ مشاورت کے کمرے میں آجائیں تو، ڈاکٹر آپ کے پالتو جانوروں کا جسمانی معائنہ کرتے وقت سوالات پوچھے گا۔

ڈاکٹر بارکر نے وضاحت کی، “اس میں اپنے پالتو جانوروں کی آنکھوں، کانوں، دانت، کوٹ(کھال یا فر)، جوڑوں، درجہ حرارت کی جانچ، اسٹیتھوسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ان کے دل اور پھیپھڑوں کو سننا، اور ان کے پیٹ کا احساس کرنا شامل ہے کہ کہیں کوئی اندرونی مسئلہ تو نہیں ہے ۔”

آپ کی ملاقات آپ کے پالتو جانوروں کی صحت کے بارے میں موجود خدشات کے حوالے سے سوال کرنے کا موقع بھی ہے۔ ڈاکٹر آپ کے ساتھ علاج کے اختیارات پر تبادلہ خیال کرسکتا ہے، جس میں مزید جانچ یا کچھ دوائیوں کے آزمائش شامل ہے

مشاورت کے بعد، ڈاکٹر کوئی بھی دوائیں فراہم کرے گا جو آپ استقبالیہ پر جمع کرسکتے ہیں جہاں آپ انوائس بھی ادا کرسکتے ہیں

A cat being assessed by veterinary staff
The vet will perform a physical examination of your pet. Credit: Evervet

اگر آپ کے پالتو جانور کے ساتھ ہنگامی مسئلہ ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہیے؟

اگر آپ کا پالتو جانور اچانک بیمار ہو جائے یا زخمی ہو جائے تو کئی علاقوں میں خصوصی آلات کے ساتھ ویٹرنری ایمرجنسی سینٹرز دستیاب ہیں۔

جیسا کہ ڈاکٹر اونگ وضاحت کرتے ہیں، اس میں "... حادثات یا چوٹیں یا شاید قے، شدید اسہال، سانس لینے میں دشواری، دورے، گرنا یا اگر آپ کو شک ہو کہ شاید آپ کے پالتو جانور نے کوئی زہریلی چیز کھا لی ہے۔

آسٹریلیا میں، سانپ کے کاٹنے کا علاج ہم ہمیشہ فوری طور پر کرتے ہیں۔
Dr Ryan Ong

“اور تمام آلات اور سہولیات کے علاوہ، ایمرجنسی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسوں کا عملہ ہوتا ہے جو خاص طور پر ہنگامی اور نازک نگہداشت میں تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔"

اگر آپ کو اپنے پالتو جانور کے بارے میں فوری تشویش ہے تو ڈاکٹر اونگ مشورہ کے لیے ویٹرنری ایمرجنسی سنٹر سے رابطہ کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔ وہ آپ کے دورے کی تیاری بھی کر سکتے ہیں اور مشورہ دے سکتے ہیں کہ آپ کے پالتو جانور کو محفوظ طریقے سے کیسے کلینک تک لے جایا جائے۔

"عام طور پر، بلیوں اور چھوٹے جانوروں کو ہمیشہ محفوظ کیرئیر میں ہونا چاہیے، اور آپ کیریئر کے اوپر ایک ہلکا کپڑا ڈال سکتے ہیں جو انہیں پرسکون رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ کتوں کے لیے، اگر وہ چل نہیں سکتے یا کسی حادثے کا شکار ہو گئے ہیں یا ان کا فریکچر ہوا ہے، تو آپ کمبل کو اسٹریچر کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔r.”

Vet emergency centre
In an emergency, staff will triage your pet to determine how severe things are. Credit: WAVES

جب آپ ویٹرنری ایمرجنسی سینٹر پہنچیں گے تو عملہ آپ کے پالتو جانور کی جانچ کرے گا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ حالت کتنی سنگین ہے۔

"سب سے بیمار جانور عام طور پر سب سے پہلے نظر آتے ہیں، اس لیے ضروری نہیں کہ آپ کے ڈاکٹر تک پہنچنے کی ترتیب آپ کے کلینک پہنچنے کے مطابق ہو ۔ اور اگر ویٹرنری ٹیم کو کسی چیز کی فکر ہو تو وہ آپ سے اجازت لے کر آپ کے پالتو جانور کو سیدھا علاج کے علاقے میں لے جائیں گے۔

"مجھے معلوم ہے کہ کبھی کبھار اپنے پالتو جانور سے الگ ہونا تھوڑا تکلیف دہ یا تشویش کا باعث ہو سکتا ہے، لیکن وہ یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ آپ کے پالتو جانور کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور اگر ضرورت ہو تو انہیں جلدی مستحکم کر سکتے ہیں اور درد کو کم کر سکتے ہیں۔"

ویٹرنری ڈاکٹر کسی بھی تجویز کردہ تشخیصی ٹیسٹ اور علاج، اور متوقع لاگت کی وضاحت کرے گا۔

ویٹرنری کیئر کے اخراجات کون ادا کرتا ہے؟

ایک پالتو جانور کے مالک کے طور پر، آپ اپنے پالتو جانور سے متعلق تمام اخراجات کے ذمہ دار ہیں، جن میں آپ کے دورے کے وقت ویٹرنری فیس کی ادائیگی بھی شامل ہے۔

پالتو جانور رکھنے کا ایک حصہ یہ ہے کہ کبھی کبھار چیزیں اس وقت غلط ہو جاتی ہیں جب آپ کو بالکل توقع نہیں ہوتی۔ اپنے خاندان سے بات کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہوتا ہے تاکہ آپ کے پالتو جانور کی مالی ذمہ داری کے بارے میں ایک منصوبہ ہو اور یہ طے ہو کہ آپ ان اخراجات کی ادائیگی کیسے کریں گے۔
Dr Diana Barker

اگر آپ کے اپنے پالتو جانور کی دیکھ بھال پر خرچ کرنے کے حوالے سے مالی وسائل محدود ہیں تو یہ بات ویٹرنری عملے کے سامنے احترام کے ساتھ شیئر کرنا ضروری ہے۔

"ویٹرنری ٹیمیں پالتو جانوروں کی بہت پرواہ کرتی ہیں۔ مہربان اور باعزت بات چیت ہماری ویٹرنری ٹیموں کو آپ کے پالتو جانور کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرنے اور آپ کے پالتو جانور کے لیے بہترین فیصلے کرنے کے لیے واضح طور پر تعاون کرنے کی اجازت دیتی ہے،" ڈاکٹر بارکر کہتی ہیں۔

پالتو جانوروں کی انشورنس بھی ایک آپشن ہے جو ویٹرنری خدمات کے اخراجات کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ غیر متوقع طبی فیصلوں کے ساتھ آنے والے جذباتی دباؤ کو بھی کم کر سکتا ہے۔

Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.

Do you have any questions or topic ideas? Email australiaexplained@sbs.com.au


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now