آپ کے بچے کے دنیا کی سب سے قدیم جاری رہنے والی زندگی کی ثقافت سے تعلق کو مضبوط کرنا ان کے لئے بہترین تحائف میں سے ایک ہے جبکہ آپ انہیں آسٹریلیا میں پروان چڑھا رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ ملک میں نئے ہیں، تو آپ کو شروعات کہاں سے کرنی ہے اس بارے میں غیر یقینی محسوس ہو سکتی ہے۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں کچھ نکات اور خیالات دیئے گئے ہیں جو آپ کو اور آپ کے بچے کو آسٹریلیا کے قدیم باشندوں ، انڈیجنس اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈرز، کی ثقافتوں اور تاریخ کے بارے میں سیکھنے میں مدد دیں گے۔
Key Points
- آسٹریلیا کے فرسٹ نیشنز کے بارے میں سیکھنا ایک ایسا عمل ہے جس میں بچے اور والدین دونوں شامل ہوتے ہیں
- آپ کے بچے کی انڈیجینس آسٹریلیا میں شمولیت کی حمایت کے لیے عمر کے لحاظ سے آن لائن مناسب وسائل کی ایک وسیع رینج موجود ہے
- تقریبات میں شرکت، شعوری طور پر سفر کرنا اور اپنی تحقیق کرنا آپ کے علاقے اور اس سے آگے کے فرسٹ نیشنز لوگوں سے جڑنے کے طریقے ہیں
- غلطیاں کرنا سیکھنے کے عمل کا حصہ ہے، اس لیے تجسس میں رہیں اور ابوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر کے پروٹوکولز کو سمجھنے کے لیے مدد طلب کریں
- میں اپنے بچے کو انڈیجنس ثقافت اور تاریخ سے کیسے متعارف کروا سکتا ہوں؟
- میں ابوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر ثقافت کا جشن منانے والے پروگرام کیسے تلاش کروں؟
- کیا بچوں کے لیے انڈیجنس آسٹریلیا کے بارے میں آن لائن تعلیمی مواد موجود ہے؟
- خاندانی سفر کے دوران ہم فرسٹ نیشنز کی ثقافت کو کیسے جان سکتے ہیں؟
- اگر میں کچھ غلط کہہ دوں یا کر دوں تو؟
ایب اوریجنل اور غیر انڈیجنس لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے عمل میں مصالحت کی کلید، انڈیجنس آبادی کی تاریخ اور معاصر تجربات کو سمجھنا اور ان کی قدر کرنا ہے۔
اسی وجہ سے، دنیا کی قدیم ترین جاری رہنے والی ثقافت کے ساتھ آپ کے بچوں کے ربط کو قائم کرنا ان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جب آپ اپنے بچوں کی پرورش آسٹریلیا میں کر رہے ہیں۔
میں اپنے بچے کو انڈیجنس ثقافت اور تاریخ سے کیسے متعارف کروا سکتا ہوں؟
ایسما لیورمور، جو ایک بیگمبل قوم کی عورت ہیں اور آسٹریلیا میں مصالحت کی سرکاری تنظیم کے لئے کام کرتی ہیں، تجویز دیتی ہیں کہ خاندان کے طور پر سیکھنے کے مواقع تلاش کریں۔
ایسی سرگرمیاں شروع کریں جو تعلیمی ہوں، لیکن ساتھ ہی دلچسپ اور آسانی سے دستیاب ہوں، جیسے کہ ٹی وی شو۔
“این آئی ٹی وی کے پاس پروگراموں کی ایک رینج ہے جو ابوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئیلینڈر کے قصے، ثقافتیں، تاریخیں اور معاصر تجربات پیش کرتی ہیں،” محترمہ لیورمور کہتی ہیں۔
اگر آپ اسٹریمنگ کو ترجیح دیتے ہیں، تو آپ ایس بی ایس آن ڈیمانڈ‘‘ پر مفت فرسٹ نیشنز سے متعلق بہترین مواد تلاش کر سکتے ہیں، جس میں بچوں کی اینی میٹڈسیریز، دستاویزی فلمیں اور فلمیں شامل ہیں۔
"آپ کو کچھ ایسا چاہیے جو کم عمر بچوں کے لئے دوستانہ ہو، تو عمرکے لحاظ سے مناسب مواد تلاش کریں جو ابوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئیلینڈر کی ثقافتوں کی تعظیم کرتا ہےاور ابوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئیلینڈر قوموں کی تنوع کو پیش کرتا ہے
"یہ (آپ کا یہ عمل)'اس ملک کی اولین اقوام کے بارے میں سیکھنے کا پہلا قدم ہے

ابورجنیل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر کلچر کی تعظیم کرنے والی تقریبات کیسے تلاش کریں؟
اسکرین سےہٹ کر، آپ اپنے مقامی علاقے میں ابورجنیل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر تنظیموں کی میزبانی میں ہونے والے فیملی فرینڈلی تقریبات اور سرگرمیوں کی تلاش کر سکتے ہیں۔ اپنے مقامی کونسل کے پروگراموں کو دیکھیں اور اپنے قریبی مقامی ابورجنیل لینڈ کونسل سے رابطہ کریں تاکہ آپ کے علاقے میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔
دو اہم مواقع ہیں جن پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، محترمہ لیورمور کہتی ہیں: نائیڈاک ہفتہ ، جو جولائی کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے اور نیشنل ریکنسلیشن ہفتہ جو 27 مئی سے 3 جون کے درمیان منایا جاتا ہے۔
محترمہ لیورمور کہتی ہیں، "یہی وہ مواقع ہیں جہاں میں ، زیادہ تر تارکین وطن کو اولین اقوام کے افرادکے نظریات، فنون، زمین، لوگوں اور ثقافتوں کے بارے میں سیکھتے ہوئے پاتی ہوں۔"
ان تاریخوں کے دوران ہونے والے پروگرام "ویلکم ٹو کنٹری" میں شرکت کرنے اور "اکنالوجمنٹ آف کنٹری" سے فرق سمجھنے کے مواقع بھی فراہم کر سکتے ہیں۔

کیا بچوں کے لیے انڈیجنس آسٹریلیا پر آن لائن تعلیمی مواد موجود ہے؟
آن لائن تعلیمی وسائل تک رسائی آسان ہے تاکہ آپ کے بچے کو فرسٹ نیشنز کی تاریخ، ثقافتوں اور نقطہ نظر کے بارے میں سیکھنے میں مدد ملے۔
ایس بی ایس لرن کے پاس آسٹریلوی نصاب کے مطابق فاؤنڈیشن سے لے کر سال بارہویں تک ایسے مواد کی ایک رینج موجود ہے جسے خاندان گھر پر دریافت کر سکتے ہیں۔
ریکنسیلی ایشن آسٹریلیا میں، محترمہ لیورمور ناراگناوالی: ریکنسیلی ایشن ان ایجوکیشن پروگرام کی مینیجر ہیں۔
یہ پروگرام آن لائن ٹول کٹس فراہم کرتا ہے تاکہ مختلف کمیونٹی افراد، بشمول اساتذہ، طلبہ اور والدین، مفاہمت کے لیے معنی خیز انداز میں حصہ لینے میں مدد دی جا سکے۔
مثال کے طور پر اس ملک کی اولین اقوام کی نمائندگی کرنے والے دو جھنڈوں کے بارے میں جاننے سے لے کر مقامی آبورجینل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر کمیونٹی کے ساتھ تعلقات بنانے کی رہنمائی تک پھیلی ہوئی ہیں۔
“یہ دراصل آپ سب کو کچھ سرگرمیاں یا خیالات فراہم کرتا ہے کہ کیسے آپ سب تعلقات بنا سکتے ہیں اور یہ صرف اسکول کے دروازوں سے آگے بڑھ کر کمیونٹیز میں جاتا ہے،" محترمہ لیورمور وضاحت کرتی ہیں۔
فیملی سفر کے دوران ہم کیسے فرسٹ نیشنز کی ثقافت کو جان سکتے ہیں؟
اپنے بچے کے ساتھ سفر کرنا آپ سب کو مل کر مزید مقامی آسٹریلیا کے بارے میں سیکھنے کا ایک اور بہترین موقع فراہم کر سکتا ہے۔
آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ابوریجنل اینڈ ٹورس اسٹریٹ آئیلینڈر سٹڈیز (AIATSIS) کے انڈیجنس آسٹریلیا کے نقشہ کا استعمال آپ سب کو اس علاقے سے وابستہ ابوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئیلینڈر زبان، معاشرتی یا قومی گروپس کی شناخت کرنے میں مدد کر سکتا ہے جسے آپ سب دیکھنے جا رہے ہیں۔
پھر آپ لوگ اہم مقامات کی تحقیق کر سکتے ہیں جو دیکھنے کے قابل ہیں اور وہاں موجود روایتی محافظوں کی ثقافت کے بارے میں سیکھنا شروع کر سکتے ہیں۔
"اگر میں کہیں سفر کر رہا ہوں، تو شاید میں گوگل پر تھوڑی بہت تلاش کروں گا اور دیکھوں گا کہ وہاں کچھ اہم علاقے کون سے ہیں... اور دیکھوں گا کہ وہاں کون سی ابوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئیلینڈر سرگرمیاں کر سکتا ہوں،" محترمہ لیورمور کہتی ہیں۔

اگر آپ کچھ غلط کہیں یا کر جائیں تو کیا ہوگا؟
غلطی کرنے کا خوف کسی بھی غیر انڈیجنس شخص کے لئے عام اور قابل فہم ہے جو فرسٹ نیشنز کی ثقافت اور لوگوں سے رابطہ کر رہا ہوتا ہے، محترمہ لیورمور کہتی ہیں۔
"کوشش کرنا بہتر ہے بجائے اس کے کہ کچھ بھی نہ کریں۔"
غلطیاں کرنا سیکھنے کے عمل کا حصہ ہے۔ اگر کسی فرسٹ نیشنز شخص نے گفتگو کے دوران آپ کی کسی تقریب میں کی گئی غلطی کی نشاندہی کی ہے تو آپ اُن سے معذرت کے ساتھ مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
" محترمہ لیورمور کا آخر میں کہنا ہے کہ ’’بات چیت کو استعمال کریں اور مل کر کام کریں اور کہیں ‘ٹھیک ہے، میں نے کیا غلط کیا اور آپ میری کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟’... یہ سیکھنے، سیکھے ہوئے کو دوبارہ جاننے اور دوبارہ سیکھنے اور بات چیت کو شروع کرنے کے بارے میں ہے،” ۔
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
Do you have any questions or topic ideas? Email australiaexplained@sbs.com.au





