SBS Examines: دائیں بازو یا بائیں بازو ؟ تارکین وطن اس انتخاب میں ووٹ دیتے ہوئے کیا مدنظر رکھیں گے

Untitled design.png

How will the migrant community vote in the upcoming federal election? SBS Examines investigates.

ہجرت کی پالیسیاں اس الیکشن میں ایک اہم موضوع ہیں، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ہماری متنوع کمیونٹیز اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے کیا باتیں مدنظر رکھیں گی۔


سڈنی میں ثقافتی اعتبار سے سب سے زیادہ متنوع علاقے فولر سے بطور آزاد رکن لی ڈائی کا کہنا ہے کہ ان کے ووٹرز میں بہت سے لوگ ایسے ہیں،جوآسٹریلیا کے سیاسی نظام کے کام کرنے کے طریقے سے ناواقف ہیں۔
سیاسی خواندگی ( شعور) بالکل صفر ہے
Dai Le, federal member for Fowler
انہوں نے ایس بی ایس ایگزامینز کو بتایا کہ بڑی جماعتیں تارکین وطن کمیونٹیز کو متاثرکرنے کی کوشش کرتی ہیں، لیکن تارکین وطن کے نقطہ نظر پر توجہ نہیں دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "وہ تارکین وطن کے ووٹ کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ تارکین وطن کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھنا ایک مختلف بات ہے۔"

"امید ہے کہ یہ بدل جائے گا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ آنے والا الیکشن ان سب کو کیسے بدل دے گا، کیونکہ آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے۔

یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے ایسوسی ایٹ پروفیسر سکھمانی کھرانہ نے سیاسی خواندگی اور آسٹریلیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی چینی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹیز میں شرکت پر تحقیق کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان کمیونٹیز کے ووٹرز کوئی خاص مزاج نہیں رکھتے - وہ کسی پارٹی سے روایتی وفاداری کے بجائے مسائل پر ووٹ ڈال رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "یہ (ووٹ بینک ) لیبر سے لبرل کی طرف منتقل ہوتا ہے، تاہم یہ منتقلی اس پر منحصر ہے کہ اس مخصوص انتخابی مہم میں کیا ہو رہا ہے۔"

ایس بی ایس ایگزامنز نےدائیں اور بائیں بازو کی سیاست کے حوالے سے یہ دیکھنے کی کوشش کی کہ تارکین وطن کمیونٹی آسٹریلیا میں سیاست سے کس طرح رجوع کرتی ہے۔

______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقےSBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
SBS Examines: دائیں بازو یا بائیں بازو ؟ تارکین وطن اس انتخاب میں ووٹ دیتے ہوئے کیا مدنظر رکھیں گے | SBS Urdu