اس وقت پاکستان میں بڑے بڑے ملبوساتی گروپس اور فیشن ڈیزائینرز کے درمیان کرونا وائیرس سے محفوظ رکھنے والے لباس بنانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ مگر ایسے میں لاہور کے رہنے والے ایک شخص نے مہنگے اور غیر معیاری میڈیکل لباس کے مقابلے میں کم قیمت اور بہتر معیار کے لباس بنا کر نہ صرف مارکیٹ میں جگہ بنا لی ہے بلکہ ایسے لباس بنانے والوں اور ان کے ساتھ ملی بھگت رکھنے والی ما فیا حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
ایس بی ایس اردو کے محمد فراز سے بات کرتے ہوئے عمر حسین نے بتایا کے ان کا تعلق ریستوران انڈسٹری سے ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان کے ڈاکٹر دوستوں نے ان سے کھانے کی جگہ حفاظتی لباس کی خواہش کا اظہار کیا۔ جس پر انہوں نے لباس خریدنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کو رعایت سے ملنے والا لباس بھی 2500 میں ملا۔ طلب میں بے پناہ اظافے اور بدلے میں مہنگے داموں لباس کی دستیابی نے ان کو سستا اور معیاری لباس تیار کرنے پرمجبور کردیا۔

عمر حسین ایک لاکھ سے زائد حفاظتی لباس مستحق لوگوں تک پہنچاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کے سستے اور معیاری حفاظتی لباس کی تیاری سے زیادہ مشکل بات اس کی فروخت رہی۔ کچھ حکومتی حلقے اور فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ ساتھ سینئر ڈاکٹرز بھی اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالتے رہے

ایک سوال کے جواب میں عمر حسین نے بتایا کہ جب انہوں نے ایک غیر معیاری لباس کو مہنگے داموں میں خریدا اور اسے دیکھنتے کے بعد انہیں پتہ چل گیا کہ بڑے برانڈ والے کرونا کے حفاظتی لباس کے نام پر بے وقوف بنا رہے ہیں
سرکاری افسران اور بڑے بڑے ڈاکٹر بھی ان مہنگے ملبوسات بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہمیں ناکام کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں
عمر کہتے پہیں ہم اپنی محنت اور پرُخلوص کام کے باعث اب بڑے آڈر لینے میں کامیاب ہو سکے ہیں اور اب ہمیں افغان سرکار نے بھی ان کو آڈر دیا ہے مگر ان کی پہلی ترجیح پاکستانی مارکیٹ کی ضرورت پوری کرنا ہے۔
کرونا وائیرس کے بارے میں ہدایات
وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی ،خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔
فون نمبر۔ 1800020080
کرونا وائرس سے متعلق مزید خبریں اور معلومات ایس بی ایس اردو کی ویب سائٹ پر حاصل کریں۔




