سینئیرکے لئیے دنیا کے سب سے بڑے ماسٹر کھیل میں پاکستانی ایتھیلیٹ کی کامیابی

Muhammad shahzad

Source: Muhammad shahzad

پاکستان کے محمد شہزاد نے گولڈ کوسٹ کوئینز لینڈ میں 2-11 نومبر 2018 سے منعقد ہونے والے پین پیسفک ماسٹر کھیلوں میں کامیابی حاصل کی ہے. دنیا بھر کے 40 سے زیادہ ممالک میں سے 1۵۰۰۰ سے زائد شرکاء دنیا کے سب سے بڑے ماسٹر کھیلوں میں حصہ لیا. محمد شہزاد نے انڈور روئینگ مقابلےمیں کانسی کے دو تمغے جیتے لیکن انہوں نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ پاکستانی کھیلوں کے حکام نے ان کی نہ صرف کسی بھی طرح کی مدد کرنے سے انکار کر دیا بلکہ ان کو مقابلوں میں شرکت سے روکنے کی کوششیں بھی کی۔ محمد شہزاد سندھ روئینگ کلب پاکستان کے بانیوں میں سے ایک ہیں اور مختلف مقامی اور علاقائی ٹیموں کے سرکاری کوچ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں. انہوں نے 1985 میں پاکستان کی نمائندگی کی. میکنیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کر نے والے مسٹر شہزاد نے مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے پاکستان روئینگ فیڈریشن کی خدمت کی.مگر اس کے بعد سندھ روئینگ کلب میں سیاست بازی کے باعث وہ مکمل طور پر اپنے ذاتی کاروبار کی طرف منتقل ہوگئے.مگر وہ صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے 2004 میں انڈور روئینگ میں واپس آ گئے. انہوں نے اپنی تین بیٹیوں کو بھی کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں بھیجا ہے جو اپنے متعلقہ کھیلوں میں قومی اور بین الاقوامی چیمپئنز ہیں. اب انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے پاکستانی کھیلوں کے اہلکار اور اسپورٹس بورڈ کے کسی تعاون کے بغیر اپنے مصروف کاروباری شیڈول سے وقت نکال کر اپنے ذاتی بل بوتے پر آسٹریلیا میں ۳۰ سال سے زائید عمر کے افراد کے عالمی روئینگ چیمپئن میں کامیابی حاصل کی۔



شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
سینئیرکے لئیے دنیا کے سب سے بڑے ماسٹر کھیل میں پاکستانی ایتھیلیٹ کی کامیابی | SBS Urdu