خواتین کی ویکسین اب خواتین ہی کریں گی

covid

A person receives a vaccination at the pop-up vaccination clinic at Casey Fields in Melbourne, Saturday, October 16, 2021. Source: Credit: AAP Image

میلبرن میں سسٹا حب کے نام سے قائم ایک تنظیم کے تحت 29 اور 30 اکتوبر کو شہر کے دو کونسل ایریاز میں ایسے ویکسین حب قائم کرنے کا قدم اٹھایا ہے جو صرف خواتین کے لئے مختص ہو ں گے ۔


اس وقت آسٹریلیا کو کووڈ-19 کے خلاف ردعمل کی منتقلی کے لئے جس کلیدی عمل کی ضرورت ہے وہ ویکسین کی بلند سطح ہے۔ میلبرن میں اس وقت کووڈ کیسز کا تناسب ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ اس صورتحال میں ان مسلم خواتین کے لئے سسٹا حب کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا جو حجاب کے باعث مرد ڈاکٹرز اور نرسوں سے اجتناب کرتی ہیں ، یا پھر خالص خواتین سے متعلق سوالات جیسا کہ حمل یا زچگی کے دوران ویکسین لگوانا ،مرد ڈاکٹرز سے کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔

29 ار 30 اکتوبر کو میلبرن کے دو کونسل ایریاز میں صرف خواتین کے لئے ویکسین سینٹر قائم کئے جا رہے ہیں ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سسٹا حب کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن انعم جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت اگر اسپتالوں کا رخ کریں تو کووڈ-19 سے مسلم آبادی زیادہ متاثر دیکھائی دیتی ہے جس کی کئی وجوہات ہیں ۔ اس صورتحال میں ضروری تھا کہ ایک ایسا قدم اٹھایا جائے جہاں ویکسین سے متعلق غلط خبروں ، غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں کا خاتمہ ہو سکے۔

انعم نے یہ بھی بتایا کہ ایسے سینٹر کا بنانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ مسلم خواتین بے جھجھک اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں ۔ انعم کا کہنا ہے کہ ان ویکسین سینٹرز میں صرف طبی اور نیم طبی عملہ ہی نہیں بلکہ انتظامیہ بھی خواتین پر مشتمل ہوگی ۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو حجاب یا پردہ کرتی ہیں ان کے لئے الگ ویکسین بوتھ بنانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔

انعم کہتی ہیں کہ ہیوم اور وینڈہم کونسل ایریاز کے بعد میلبرن کے دیگر کونسل ایریاز جہاں یا تو کووڈ کیسز کی تعداد زیادہ ہے یا مسلم آبادی زیادہ ہے اس طرح کے ویکسین حب قائم کئے جائیں گے۔ 



شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
خواتین کی ویکسین اب خواتین ہی کریں گی | SBS Urdu