Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

پرتگال نے کروشیا کے دل توڑ دیے، اسپین بھی راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا

Croatia Portugal WCup Soccer
Croatia's Luka Modric (10) hugs Portugal's Cristiano Ronaldo (7) after the World Cup round of 32 soccer match between Portugal and Croatia in Toronto, Thursday, July 2, 2026. (Sammy Kogan/The Canadian Press via AP) Source: The Canadian Press / Sammy Kogan/Sammy Kogan/The Canadian Press v

پرتگال نے لوکا موڈرچ کے الوداعی ورلڈ کپ میچ میں کروشیا کو شکست دے دی، اسپین نے آسٹریا کو باآسانی ہرا دیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Muhammad Riaz

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


پرتگال نے لوکا موڈرچ کے الوداعی ورلڈ کپ میچ میں کروشیا کو شکست دے دی، اسپین نے آسٹریا کو باآسانی ہرا دیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔


کروشیا کے عظیم مڈفیلڈر لوکا موڈرچ کا ورلڈ کپ کیریئر انتہائی افسوسناک انداز میں اختتام پذیر ہوا، جب پرتگال نے سنسنی خیز راؤنڈ آف 32 کے مقابلے میں کروشیا کو 2-1 سے شکست دے دی۔

کروشیا نے میچ کے 53ویں منٹ میں ایوان پیریشیچ کے گول سے برتری حاصل کی، لیکن 15 منٹ بعد کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا اور ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ جب میچ اضافی وقت کی جانب بڑھ رہا تھا تو گونزالو راموس نے 94ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے فاتحانہ گول کر دیا۔ اس کے بعد کروشیا نے انجری ٹائم میں ایک اور گول کیا، مگر وی اے آر کے جائزے کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔

پرتگال اب راؤنڈ آف 16 میں اسپین کا سامنا کرے گا، جبکہ لوکا موڈرچ کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ہو گیا۔

اس سے قبل اسپین نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں 16 سال بعد پہلی فتح حاصل کرتے ہوئے آسٹریا کو 3-0 سے شکست دی۔ میکل اویارزابال نے دو گول کیے، جبکہ پیڈرو پورو نے دوسرے ہاف میں ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول کر کے کامیابی پر مہر ثبت کر دی-

ادھر سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 2-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یہ 88 برس بعد ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اس کی پہلی فتح ہے۔ میچ کے دونوں ہاف میں کیے گئے گولز نے الجزائر کے ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے خواب چکنا چور کر دیے۔

ساکروز نے ڈلاس میں مصر کے خلاف کل ہونے والے راؤنڈ آف 32 کے مقابلے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ہیڈ کوچ ٹونی پوپووچ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم جسمانی اور ذہنی طور پر بہترین حالت میں ہے، پُرسکون، پراعتماد اور آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہفتہ کو فیفا ورلڈ کپ کے 23ویں روز میں ارجنٹینا کا مقابلہ کیپ وردے سے ہوگا، جبکہ کولمبیا کا سامنا گھانا سے ہوگا۔


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now