Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

کرسٹیانو رونالڈو چھ مختلف ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Group K match between Portugal and Uzbekistan at Houston Stadium on June 23, 2026, in Houston, Texas - World Cup Wrap

HOUSTON, TEXAS – JUNE 23: Cristiano Ronaldo (#7) of Portugal celebrate during the FIFA World Cup 2026 Group K match between Portugal and Uzbekistan at Houston Stadium on June 23, 2026, in Houston, Texas. Source: SIPA USA / walid ibrahim/JNA Press/JNA Press/Sipa USA/AAP Image

فیفا ورلڈ کپ کے 13ویں روز کرسٹیانو رونالڈو اور لوکا موڈریچ نے اپنے کیریئر کے اہم سنگِ میل عبور کیے، جبکہ آسٹریلیا کو پیراگوئے کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا، کیونکہ میتھیو لیکی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Muhammad Riaz

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


فیفا ورلڈ کپ کے 13ویں روز کرسٹیانو رونالڈو اور لوکا موڈریچ نے اپنے کیریئر کے اہم سنگِ میل عبور کیے، جبکہ آسٹریلیا کو پیراگوئے کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا، کیونکہ میتھیو لیکی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے۔


گروپ کے میں پر

تگال نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ازبکستان کو 5-0 سے شکست دے دی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے دو گول کیے اور یوں وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 41 سالہ پرتگالی کپتان ٹورنامنٹ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔

گروپ کے کے دوسرے میچ میں کولمبیا نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو 1-0 سے شکست دی۔ فیصلہ کن گول 76ویں منٹ میں کیا گیا۔

اس کامیابی کے ساتھ کولمبیا گروپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا اور راؤنڈ آف 32 کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

ادھر گروپ ایل میں انگلینڈ کو غانا کے خلاف بغیر کسی گول کے برابر پر اکتفا کرنا پڑا، حالانکہ اس نے زیادہ وقت گیند اپنے پاس رکھی اور بہتر مواقع بھی بنائے۔ اس نتیجے کے بعد دونوں ٹیموں کی ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کا فیصلہ اب آخری گروپ میچز میں ہوگا۔

دوسرے میچ میں کروشیا نے پاناما کو 1-0 سے شکست دے کر نہ صرف اہم کامیابی حاصل کی بلکہ پاناما کو ٹورنامنٹ سے بھی باہر کر دیا۔ متبادل کھلاڑی اینٹے بوڈیمیر نے فیصلہ کن گول کیا، جبکہ کپتان لوکا موڈریچ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا 200واں میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے صرف چوتھے مرد فٹبالر بن گئے۔

جمعے کو پیراگوئے کے خلاف انتہائی اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اسسٹنٹ کوچ پال اوکون نے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار ونگر میتھیو لیکی انجری کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

آسٹریلیا کو ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے صرف ایک ڈرا درکار ہے۔

پال اوکون نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ امید کر رہے تھے کہ وزیراعظم آسٹریلوی عوام کو چھٹی دے دیں تاکہ سب آرام سے میچ دیکھ سکیں۔

ورلڈ کپ کے 14ویں روز بھی شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جہاں مجموعی طور پر چھ میچ کھیلے جائیں گے۔

گروپ بی میں بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کا مقابلہ قطر سے ہوگا، جبکہ مشترکہ میزبان کینیڈا کا سامنا سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

گروپ سی میں برازیل اسکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ مراکش کا مقابلہ ہیٹی سے ہوگا۔ اور گروپ اے میں جنوبی افریقہ کا سامنا جنوبی کوریا سے ہوگا، جبکہ چیک ریپبلک اور میکسیکو آمنے سامنے ہوں گے۔


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now