Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

میکسیکو نے ہوم گراؤنڈ پر شاندار فتح کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی

(SP)MEXICO-MEXICO CITY-FOOTBALL-FIFA WORLD CUP-ROUND OF 32-MEX VS ECU
Players of Mexico celebrate a goal by Raul Jimenez during the round of 32 match between Mexico and Ecuador at the 2026 FIFA World Cup at the Mexico City Stadium, Mexico, June 30, 2026 Source: SIPA USA / Martin Zabala/Xinhua/Sipa USA/AAP Image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میزبان ممالک میں سے ایک، میکسیکو، اپنے شائقین کے سامنے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا، جبکہ سپر اسٹار اسٹرائیکرز ارلنگ ہالینڈ اور کیلیان ایمباپے نے دو، دو گول کر کے بالترتیب ناروے اور فرانس کو بھی اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Muhammad Riaz

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میزبان ممالک میں سے ایک، میکسیکو، اپنے شائقین کے سامنے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گیا، جبکہ سپر اسٹار اسٹرائیکرز ارلنگ ہالینڈ اور کیلیان ایمباپے نے دو، دو گول کر کے بالترتیب ناروے اور فرانس کو بھی اگلے مرحلے میں پہنچا دیا۔


ورلڈ کپ کے بیسویں روز کا آغاز ڈلاس میں راؤنڈ آف 32 کے ایک سنسنی خیز مقابلے سے ہوا، جہاں ناروے نے کوٹ ڈی آئیوائر کو 2-1 سے شکست دے دی- انتونیو نوسا نے پہلے ہاف میں ناروے کو برتری دلائی، تاہم وقفے کے بعد کوٹ ڈی آئیوائر نے مقابلہ برابر کر دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں ارلنگ ہالینڈ نے فیصلہ کن گول کر کے ناروے کو 1998 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں فتح دلا دی۔

اب ناروے کا اگلا مقابلہ راؤنڈ آف 16 میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل سے ہوگا۔

نیو جرسی میں فرانس نے سویڈن کو 3-0 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جہاں کپتان کیلیان ایمباپے نے دو گول کیے۔ پہلے ہاف میں مسلسل دباؤ ڈالنے کے بعد فرانس نے وقفے سے کچھ دیر پہلے برتری حاصل کی، جب ایمباپے نے ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنا نواں گول اسکور کیا، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ ہے - دوسرے ہاف میں فرانس نے ایک اور گول کیا، جبکہ ایمباپے نے اپنا دوسرا گول کر کے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں اپنی برتری مزید مضبوط بنا لی۔اب فرانس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا، جس نے جرمنی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

شدید بارش اور آسمانی بجلی کے باعث ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد میزبان میکسیکو کا مقابلہ ایکواڈور سے ہوا۔ 80 ہزار سے زائد گھریلو شائقین کی موجودگی میں میکسیکو نے آغاز ہی سے کھیل پر مکمل کنٹرول رکھا اور پہلے ہاف میں دو گول کر دیے۔

جولیان کینیونیس اور راؤل خیمنیز نے گول کر کے میکسیکو کو 2-0 سے کامیابی دلائی، جو 40 برس بعد ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اس کی پہلی فتح ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ میکسیکو نے اپنی ناقابلِ شکست مہم کو مسلسل 12 میچوں تک بڑھا دیا۔ اب میکسیکو راؤنڈ آف 16 میں انگلینڈ اور ڈی آر کانگو کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح کا سامنا کرے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی قومی ٹیم، ساکروز، مصر کے خلاف اپنے راؤنڈ آف 32 کے میچ سے قبل ڈلاس پہنچ چکی ہے۔

آسٹریلیا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، اس سے قبل اسے 2006 میں اٹلی اور 2022 میں بعد میں چیمپئن بننے والی ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب نظر ڈالتے ہیں جمعرات کو ہونے والے ورلڈ کپ کے اکیسویں روز پر۔ انگلینڈ کا مقابلہ ڈی آر کانگو سے ہوگا، جبکہ بیلجیم گروپ مرحلے سے بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں میں شامل ہونے کے بعد سینیگال کے خلاف میدان میں اترے گا۔ ادھر میزبان امریکہ کا سامنا بوسنیا اور ہرزیگووینا سے ہوگا۔


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now