Key Points
- آرڈر آف آسٹریلیا ہر اس شخص کو تسلیم کرتا ہے جس نے کمیونٹی میں غیر معمولی خدمات انجام دے کر اثر ڈالا ہو۔
- آرڈر آف آسٹریلیا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو کسی کی طرف سے نامزد کیا جائے۔
- ہر نامزدگی کی باریک بینی سے گہری جانچ کی جاتی ہے۔
- اس عمل کے تمام پہلو انتہائی رازدارانہ رہتے ہیں۔
آرڈر آف آسٹریلیا ہمارے قومی اعزازی نظام کا حصہ ہے۔ یہ آسٹریلین شہریوں کو ان کی خدمات کے صلے کے طور پر پہچاننے اور ان کے کارناموں کا اعتراف کرنے کا سب سے بڑا طریقہ ہے جو غیر معمولی اقدامات اور اپنی استطاعت سے بڑھ کر کام کرتے ہیں ، اور جو کمیونٹی میں شاندار شراکت کرتے ہیں۔
ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں پر کونسل فار دی آرڈر آف آسٹریلیا کے ذریعے غور کیا جاتا ہے، یہ ایک خود مختار ادارہ ہے جو گورنر جنرل کو سفارشات پیش کرتا ہے۔
گورنر جنرل آفس کے ڈائریکٹر روب آئلنگ کا کہنا ہے کہ آرڈر آف آسٹریلیا تمام آسٹریلوی باشندوں کے لیے ہے، اس لیے یہ عمل واقعی کمیونٹی کے اندر سے ایک نامزدگی سے شروع ہوتا ہے۔
"کچھ وصول کنندگان بہت مشہور ہیں، لیکن اکثریت ایسے نامعلوم ہیروز کی ہے جنہیں ہم سب کمیونٹی میں جانتے ہیں جو انتھک محنت کرتے ہیں، بے لوث کام کرتے ہیں اور واقعی فرق پیدا کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ رضاکار ہیں، کچھ صنعت، کھیل، فنون لطیفہ میں کمیونٹی سیکٹر میں کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔"
اس بات کی واقعی کوئی حد نہیں ہے کہ (خدمات کے اعتراف میں ) کس کو پہچانا جس سکتا ہے، لیکن جو بھی پہچانا جاتا ہے اس میں ایک چیز مشترک ہے — اور وہ یہ ہے کہ کسی اور نے انہیں شناخت کے لیے نامزد کرنے کے لیے وقت نکالا ہے۔روب ایلنگ، گورنر جنرل آفس کے ڈائریکٹر
کونسل آف دی آرڈر آف آسٹریلیا اس عمل کا انتظام کرتی ہے اور اس بات کا تعین کرتی ہے کہ کس کو تسلیم کیا جانا چاہیے، اور کس سطح پر: AC, AO, AM اور سب سے زیادہ ملنے والا OAM میڈل آف دی آرڈر آف آسٹریلیا۔
نامزد کرنے کے لئے کیا چیز اہم ہے؟
مائیکل اسمتھ نے کسی ایسے شخص کو نامزد کرنے میں وقت لیا جسے وہ جانتے تھے۔
وہ کہتے ہیں، "وہ خاص فرد جسے میں نامزد کرنے کا حصہ تھا، میرے نزدیک، وہ ایک عرصے سے کمیونٹی کے لیے شاندار خدمات انجام دے رہا تھا۔"
"میں نے صرف محسوس کیا کہ یہ ایک ایسی چیز ہے جس کو تسلیم کیا جانا چاہئے۔ جس شعبے میں یہ شخص کام کر رہا تھا، اور وہ بھی رضا کارانہ طور پر مجھے لگا اسے شامل کرنا چاہئے، میں نے اسے کسی پچھلے ایوارڈز میں تسلیم شدہ نہیں دیکھا تھا۔"
مائیکل اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ لوگ ضروری نہیں کہ بہت بڑے کام انجام دے رہے ہوں یا کسی اونچی پوسٹ پر ہوں' ہوں۔ وہ ایسے لوگ ہیں جو ہمیں روزمرہ عام زندگی میں نظر آتے ہیں۔
"وہ آپ کے پڑوسی ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ کام کرتے ہیں، اور وہ جو کچھ کرتے ہیں اس سے (کمیونٹی میں ٰفرق پڑتا ہے اور یہ تسلیم کیا جاتا ہے۔"

Medal of the Order of Australia. Credit: Tim Thorpe
نامزدگی کے بعد کاعمل کیا ہے؟
ایک بار نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد، گورنر جنرل کے دفتر کا ایک محقق آپ کی فراہم کردہ معلومات کی توثیق کرتا ہے۔
فارم پر، نامزد کنندگان ریفریوں کی فہرست بناتے ہیں جو نامزد فرد اور ان کی خدمات پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد محققین اضافی ریفریز سے رابطہ کرتے ہیں جو نامزد شخص کی مکمل تصویر بنانے کے لیے اپنی بصیرتیں شامل کرتے ہیں۔
جناب ایلنگ بتاتے ہیں کہ یہ ایک سخت عمل ہے جس میں 18 ماہ سے دو سال لگتے ہیں۔
"کونسل نامزد شخص کی خدمات کا بہت گہرائی سے، مکمل جائزہ لینے پر انحصار کرتی ہے، انہوں نے کیا کیا ہے، اس کا کیا اثر ہوا ہے۔"
اس کے بعد کونسل نامزدگی پرتفصیلی غور کرتی ہے اور اپنی سفارشات گورنر جنرل کو دیتی ہے، جو ان سفارشات پر دستخط کرتا ہے۔
اعزازی فہرستوں کا اعلان ہر سال جنوری اور جون میں کیا جاتا ہے۔
Tim Thorpe receiving his OAM from former General Governor of Victoria Linda Dessau. Credit: Tim Thorpe OAM
رازداری کلید ہے
شروع سے آخر تک، عمل کا ہر پہلو خفیہ رہتا ہے، بشمول خود وصول کنندگان۔
ٹم تھورپ نے کمیونٹی ریڈیو کی خدمت کے لیےOAMحاصل کیا۔
"اکتوبر کے آس پاس مجھے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ اس خاص ایوارڈ کے لیے مجھ پر غور کیا جا رہا ہے اور مجھے یا تو اسے قبول کرنا ہے یا اسے قبول نہ کرنے کے لیے خط لکھنا ہے، اس لیے میں نے فارم بھرا — اور مجھے رازداری کی قسم دی گئی،" وہ کہتے ہیں۔
"پھر دسمبر میں مجھے ایک اور ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ میرے ایوارڈ کو گورنر جنرل نے منظور کر لیا ہے، اور ایک بار پھر اس معاملے کو سخت رازداری کے ساتھ پیش کرنے کے لیے۔"
اگر آپ کسی کو نامزد کرتے ہیں، تو آپ سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ نامزدگی کو اس شخص سے خفیہ رکھیں تاکہ اس کی توقعات بڑھنے سے بچ سکیں۔ نامزدگی ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتی۔
ریفریز کو بھی رازداری برقرار رکھنا ہوگی۔
جناب ایلنگ بتاتے ہیں کہ "سیکرٹریٹ اور کونسل آف دی آرڈر آف آسٹریلیا واقعی ریفریز کی صاف گوئی اور قابلیت پر انحصار کرتے ہیں کہ وہ نامزد کیے گئے شخص کے بارے میں صاف اور ایماندارانہ رائے فراہم کریں۔"
"رازداری کو بہت سنجیدگی سے لیا جاتا ہے تاکہ جس شخص کو نامزد کیا جا رہا ہو اسے کبھی معلوم نہ ہو کہ ریفری نے ان کے بارے میں کیا کہا ہے۔"
آسٹریلیا کا آرڈر وصول کرنا کیسا احساس ہے؟
ٹم تھورپ نہ صرف نامزدگی سے حیران ہوئے بلکہ اس بات سے بھی حیران ہوئے کہ ان کے ساتھیوں نے ان کے ایوارڈ کو کس قدر مثبت انداز میں دیکھا ہے۔
جو بھی یہ ایوارڈز حاصل کرتا ہے اس کے ساتھ عام بات یہ ہے کہ وہ سوچتے ہیں، 'کیا میں واقعی اس کے قابل ہوں؟' لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کا فیصلہ مجھ سے زیادہ دوسروں کو کرنا ہے۔ اور میں اس حقیقت کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے سوچا کہ میں ایک ایوارڈ کے قابل ہوں۔ٹم تھورپ OAM وصول کنندہ
"لیکن ظاہر ہے کہ آپ کا کچھ لوگوں کی زندگیوں پر اثر ہو رہا ہے اور یہ جان کر اچھا لگا۔ یہ وہ چیز ہے جس کی ہم سب کو وقتاً فوقتاً ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں اس قسم کے اثبات کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم کیا کر رہے ہیں… قابل قدر ہے۔"
OAM وصول کنندگان کو ایک سنہری رنگ کا لیپل پن، ایک تمغہ اور ان کے ریاستی دارالحکومت میں گورنمنٹ ہاؤس میں ایک رسمی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ملتا ہے۔
جناب ایلنگ کہتے ہیں، "یہ تعریفی تقریبات واقعی بہت خوبصورت، خوشی کے مواقع ہیں جہاں وصول کنندگان، اپنے خاندانوں اور دوستوں سے گھرے ہوتے ہیں بلکہ دوسرے وصول کنندگان بھی، اپنے ساتھی آسٹریلین شہریوں کےلئے اعزازاور ان کی تعریف میں خوش ہوتے ہیں۔"
"وہ وقت کا صرف ایک خوبصورت لمحہ ہیں جہاں ان لوگوں کو اعزاز ملتا ہے جو انکسار پسند ہیں۔"

Hilkat Ozgun OAM
کیا آسٹریلیا کا آرڈر آپ کی زندگی بدل سکتا ہے؟
یہ ایوارڈ وصول کنندگان کو ان کی کمیونٹیز میں مزید تعاون کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے، لیکن یہ انہیں دوسرے لوگوں کو بھی نامزد کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو اسی طرح کے اعزاز کے لائق ہوں۔
ہلکت اوزگن نے ترک کمیونٹی کے لیے اپنی خدمات کے لیے OAM حاصل کیا۔
محترمہ اوزگن کہتی ہیں، "میں نے ترک کمیونٹی اور آسٹریلیا میں رہنے والی دیگر کمیونٹیز کے بہت سے لوگوں کو مختلف قسم کے ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے۔"
وہ دوسرے نامزد افراد کے لیے ریفری کے طور پر کام کر کے کمیونٹی کے نمایاں اراکین کو پہچاننے اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنے میں مدد کرتی رہتی ہیں۔
کیا آپ کسی کو نامزد کرنا چاہیں گے؟
گورنر جنرل کی ویب سائٹ پر جائیں۔
جناب ایلنگ کا کہنا ہے کہ فارم بھرنے کے بارے میں کسی غیر یقینی صورتحال پر کود کو کسی کو نامزد کرنے سے نہ روکیں ۔ دفتر آپ کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔
"ہم سب چاہتے ہیں کہ آرڈر آف آسٹریلیا ہمارے ملک کے حقیقی تنوع اور طاقت کی عکاسی کرے۔ اور ایسا کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ تمام آسٹریلوی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اپنی کمیونٹی کے ارد گرد نظر ڈالیں، ایسے لوگوں کی شناخت کریں جنہیں وہ غیر معمولی سمجھتے ہیں اور ان کی خدمات کا بہت اثر ہوتا ہے، ان کا کام جو بھی ہو، ان کا پس منظر کچھ بھی ہو، اور انہیں آرڈر آف آسٹریلیا کے لیے نامزد کرنے پر غور کریں۔"
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to australiaexplained@sbs.com.au
_______
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئےنیچےدئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے