انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنے کا پہلا قدم

Australia Explained: Indigenous Connections

No matter where you live in Australia, you are on the lands and waters of Australia’s First Peoples. Credit: Matthew Micah Wright/Getty Images

انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنا آسٹریلیا میں نئے آنے والے افراد کے لئے مشکل ہو سکتا ہے، تو اس رابطے کا آغاز کیسے کیا جائے؟ہم نے ہیلنگ فاؤنڈیشن کے سی ای او یوورو خاتون شینن ڈوڈسن سے فرسٹ نیشنز کے مسائل اور ان افرادکے ساتھ رابطہ یا دوستی قائم کرنے کے آسان طریقوں کے بارے میں پوچھا جو آپ کی لوکل کمیونٹی میں موجود ہوں ۔


Key Points
  • ایبوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر آسٹریلینز مختلف اقوام اور ثقافتوں پر مشتمل ہیں۔
  • انڈیجنس لوگوں کی قیادت میں تنظیمیں اور تقریبات اولین اقوام کے مسائل اور لوگوں سے منسلک ہونے کے راستے فراہم کرتی ہیں۔
  • آپ کے رویہ میں محتاط ہونا شامل ہے، سیکھنے کے لئے خود کو سامنے لائیں، کھلے ذہن کے ساتھ ان کی گفتگو سنیں، اور سوالات پوچھتے ہوئے احترام ظاہر کریں۔
ہیلنگ فاؤنڈیشن کی سی ای او یاوورو خاتون شانن ڈوڈسن کا کہنا ہے کہ مقامی ثقافتوں اور کمیونٹیز کے تنوع کو سمجھنا، آسٹریلیا میں رہنے والے ہر فرد کے لیے ضروری ہے۔

"یہ سمجھنا کہ یہاں صرف ایک قسم کی ہم جنس ثقافت نہیں ہے، ملک بھر میں سینکڑوں مختلف زبانیں ہیں۔

"اور یہاں تک کہ اپنے آپ کو اس قابل بنانا کہ آپ اس وسعت کےبارے میں جان سکیں، میرے خیال میں واقعی اہم ہے۔"
Healing Foundation_Canberra-07 (1).jpg
“It's important for anyone living in Australia to understand that Indigenous people have cared for this Country for tens of thousands of years,” Shannan Dodson says. Photo: The Healing Foundation.

میں اپنے علاقے کے روایتی مالکان کے بارے میں کیسے جان سکتا ہوں؟

ایب اوریجینل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر آسٹریلیا میں مختلف اور منفرد گروہوں پر مشتمل ہیں۔ محترمہ ڈوڈسن کہتی ہیں کہ اپنی مقامی کمیونٹی کے ساتھ تعلقات بنانے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ لیکن آپ کیسے جان سکتے ہیں کہ آپ کس ملک (علاقے) میں رہتے ہیں؟
 

"یہ جاننا کہ آپ کہاں رہتے ہیں اور اس علاقے میں کون سے قبیلے کے ایب اوریجنل رہتے ہیں

"آج کل یہ جاننا بہت آسان ہے کہ آپ کے علاقے میں روایتی مالکان کون ہیں۔ 

میں ابورجینل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر آسٹریلیا کے بارے میں معتبر معلومات کہاں حاصل کر سکتا ہوں؟

میں انڈیجنس آسٹریلینز سے ربط کیسے قائم کر سکتا ہوں؟

اگر آپ انڈیجنس لوگوں کے مسائل کی حمایت کرنے کے مواقع تلاش کر رہے ہیں اور لوگوں کے ساتھ تعلقات بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کے مقامی علاقے سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے۔

"دیکھیں کہ آپ مقامی ایب او
ریجنل تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلقات کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔

"چاہے وہ رضاکارانہ کام ہو، کسی قسم کی حمایت فراہم کرنی ہو، یا یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں اور خاندان کے ارکان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرنا ہو۔"

اگر آپ اپنی تلاش کو اپنے ریاست یا علاقے تک محدود کرتے ہیں، تو آپ اپنے علاقے سے متعلق مخصوص انڈیجنس مسائل کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔.
Australia Explained: Indigenous Connections
Some Indigenous organisations focus on issues specific to their state and territory while others work on nationwide Indigenous affairs, for example aged care. Credit: davidf/Getty Images

میں ابورجینل اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر آسٹریلیا کے بارے میں معتبر معلومات کہاں حاصل کر سکتا ہوں؟

آن لائن آپ کے پاس بہت سے قابل اعتماد ذرائع موجود ہیں۔

مس ڈوڈسن تین قومی وسائل کو نقطہ آغاز کے طور پر تجویز کرتی ہیں:

انڈیجنس آسٹریلیا کا نقشہ اور اپنے علاقے کے روایتی نگہبانوں کے بارے میں معلومات کے لیے آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ابوریجنل اینڈ ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈر اسٹڈیز کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

آسٹریلیا میں کون سے انڈیجنس تقریبات اور یادگاریں منعقد کی جاتی ہیں؟

انڈیجنس افراد کی زیر قیادت تقریبات میں شرکت فرسٹ نیشنز کی ثقافتوں اور کمیونٹیز کے ساتھ جڑنے کے طریقے بھی فراہم کر سکتی ہے۔

محترمہ ڈوڈسن کا کہنا ہے کہ “ہر ریاست اور علاقے میں ایب اوریجنل اور ٹورس آئی لینڈ کے افراد سے رابطہ قائم کرنے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔”

مثال کے طور پر، ہر سال جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران قومی نائڈوک ہفتہ کی تقریبات ہوتی ہیں۔
نائڈوک ہفتہ مقامی اور ٹورس اسٹریٹ جزیرے کی ثقافتوں کو مثبت، کھلے اور مشترکہ انداز میں منانے سے شروع ہوا تھا، نہ صرف ان برادریوں کے لئے بلکہ وسیع تر آسٹریلین برادری بھی یہ منا سکتی ہے۔
Shannan Dodson, CEO of the Healing Foundation
قومی مفاہمت کا ہفتہ 27 مئی سے 3 جون تک منایا جاتا ہے، جو بالترتیب 1967 کے ریفرنڈم اور ہائی کورٹ کے مابو فیصلے کی سالانہ یاد(anniversary) کی نشاندہی کرتا ہے۔

آسٹریلیا کی انڈیجنس لوگوں سے معافی کی سالانہ یادگار 13 فروری کو ہر سال 26 مئی کو منائے جانے والے قومی یوم معافی سے پہلے آتی ہے۔

یہ دونوں واقعات تسلیم کرتے ہیں کہ 1800 کی دہائی کے وسط سے 1980 کی دہائی کے درمیان جبری طور ایب اوریجنل اور ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر افراد کے بچوں کو ان سے جدا کیا گیا تھا ، جنہیں آج چوری شدہ نسلیں کہا جاتا ہے

"یہ ایک موقع ہے کہ ایک ملک کے طور پر ہم سب لوگ ان افراد کا احترام کریں جو ان پالیسیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

"اور ساتھ ہی، ان زخموں کو سمجھنا جن کے دکھ کا ابھی بھی کئی کمیونٹیز سامنا کر رہی ہیں۔"
Australia Explained: Indigenous Connections
It’s easy to make mistakes if you come across a myth or stereotype around Aboriginal and Torres Strait Islander people and culture. Credit: WANDER WOMEN COLLECTIVE/Getty Images

میں آسٹریلیا کے فرسٹ نیشنز لوگوں کے لیے اچھا اتحادی کیسے بن سکتا ہوں؟

جب آپ انڈیجنس آسٹریلیا کے ساتھ مشغول ہونے کے مواقع تلاش کر رہے ہوں تو اپنے طریقہ کار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

“ محترم ساتھی یا کوئی شخص جو مزید سیکھنا چاہتا ہو، کا مطلب ہے کہ آپ کھلے ذہن کے ساتھ سنیں، خود رہنما بننے کے بجائے ساتھ چلیں، اور یہ سوچیں کہ آپ ان انڈیجنس افراد کی آوازوں کو اس طرح کیسے فروغ دسکتے ہیں، جس کا ایب اوریجنل افراد انتخاب کریں اور جس پر وہ کنٹرول رکھتے ہیں۔

محترمہ ڈوڈسن ایک مشورہ دیتی ہیں کہ کیسے شروع کیا جائے۔

’’کھلے دل اور کھلے ذہن کے ساتھ آئیں۔

"ہماری کمیونٹیز بہت خش مزاجی سے استقبال کرنے والی ہیں، اور ہم یہ شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کون ہیں، ہماری تاریخیں، ہماری ثقافت۔"


اگر آپ آ سکتے ہیں ،تو یہ بہتر تعلقات بنانے کا پہلا قدم ہے۔
Shannan Dodson, CEO of the Healing Foundation
Survivors group shot.jpg
Group shot from the February 2025 anniversary of the National Apology to the Stolen Generations. It includes survivors, descendants, THF staff, Minister for Indigenous Australians Malarndirri McCarthy and other community members. Photo: The Healing Foundation

اگر آپ کسی انڈیجنس فرد کے ساتھ گفتگو میں غلط بات کہہ دیں تو کیا کیا جائے؟

دنیا کی قدیم ترین جاری رہنے والے ثقافتوں کے بارے میں سیکھنا اور نوآبادی تاریخ کے پیچھے تمام باریکیاں سمجھنا وقت اور محنت طلب ہے۔

یہ قابل فہم ہے کہ غیر مقامی افراد کبھی کبھار "غلطی کرنے یا غلط بات کہنے" کا خوف رکھتے ہیں، محترمہ ڈوڈسن کہتی ہیں۔

"مگر میرے خیال میں یہ خوف لوگوں کو رابطہ کرنے سے نہیں روکنا چاہیے۔‘‘
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.   

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to australiaexplained@sbs.com.au 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand