پاکستان اس وقت انگلیڈ میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے اور پہلے ٹیسٹ میں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا میں پاکستان کی ہار پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس میں پاکستانی بلے باز اور کپتان اظہر علی کو خاص طور پر ان کی کپتانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس صورتحال میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں کہا ہے کہ " بھیا مضبوطی کے ساتھ ڈٹے رہو، انشاءاللہ ہم بہتر کھیلیں گے، پاکستان زندہ باد"۔
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں تین سو چھبیس اور ایک سو انہتر رنز اسکور کئے۔ جواب میں انگلینڈ نے دو سو انیس اور دو سو ستتّر رنز بنائے اور تینوکٹوں سے ٹیسٹ جیت لیا۔
اپنے ٹویٹ میں سرفراز احمد نے ایک تصویر بھی شامل کی ہے جس میں وہ اظہر علی کے ہاتھ پر تالی مار رہے ہیں۔
شئیر





