غزہ میں امن کی کوششیں - امریکی رابطہ مرکز میں آسٹریلوی افسر تعینات

File image of an ADF uniform

File image of an ADF uniform Source: AAP

آسٹریلیا نے غزہ خطے میں استحکام کے لیے عالمی کوششوں کو تقویت دینے کے مقصد سے ایک آسٹریلین ڈیفنس فورس ((ADF)) رابطہ افسر اسرائیل میں قائم نئے امریکی قیادت والے رابطہ مرکز میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ستمبر کو صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ منصوبہ مشترکہ طور پر پیش کیا، جس میں کئی عرب اور مسلم ممالک سے مشاورت کی گئی، مگر قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو شامل نہیں کیا گیا۔


 

وفاقی حکومت نے ((بدھ)) کو تصدیق کی کہ یہ افسر علاقے میں انسانی ہمدردی اور سلامتی سے متعلق بڑھتی ہوئی چیلنجز کے پیشِ نظر ’’منصوبہ بندی اور ہم آہنگی‘‘ کے عمل میں حصہ لے گا۔ یہ مرکز جسے امریکی سینٹرل کمانڈ چلا رہی ہے، سول-ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کہلاتا ہے، اور یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اتحادی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر امداد، سلامتی اور تعمیرِ نو کے کاموں کو مربوط بنانا ہے۔

___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand