اخوت کے فلاحی ماڈل کا مقصد محض مالی مدد نہیں بلکہ عزتِ نفس کی بحالی بھی ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب

Dr Amjad Saqib.jpg

Dr Amjad Saqib, Founder and Chairman of "Akhuwat".

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے SBS اردو سے گفتگو میں اخوت کے قیام کی کہانی اور اس کے منفرد فلاحی ماڈل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے تارکینِ وطن کے اعتماد کے چیلنجز اور آسٹریلیا سے سیکھنے کے مواقع پربات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کو پروگرام کا حصہ بنا کر انہیں فعال بنانا اہم مشن ہے۔


ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، بانی اور چیئرمین اخوت نے ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے کہا، "اخوت کے قیام کا خیال ایک ایسے لمحے سے جڑا ہے جو ا ن کے دل کے قریب ہے، جب انہوں نے یہ عزم کیا کہ ضرورت مندوں کو بغیر سود قرض فراہم کیا جائے۔ ان کے مطابق اخوت نے بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ماڈل سے اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔
ہمارا ماڈل محض مالی امداد نہیں، بلکہ عزتِ نفس کی بحالی کا ذریعہ ہے، اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر اخوت کا سفر آگے بڑھا۔
ڈاکٹر محمد امجد ثاقب
ان کا کہنا تھا، "آسٹریلیا کے دورے کا مقصد یہاں کی پاکستانی کمیونٹی اور اداروں سے روابط مضبوط کرنا اور فلاحی ماڈلز کے تبادلے سے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ اعتماد کی بحالی کے لیے کھلا ڈھانچہ اور شفاف عمل ضروری ہے، اور اخوت اس سمت میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے سوشل سپورٹ ماڈل سے ادارہ جاتی ہم آہنگی، شفافیت اور کمیونٹی انگیجمنٹ سیکھ سکتا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا پاکستان سے چئیرٹی اور عطیاتی کاموں میں عوامی شمولیت کا جائیزہ لے سکتا ہے۔ بیرون ملک مقیم نوجوان اور خواتین اخوت کی فنڈ ریزنگ، آگاہی اور وولنٹیئر ورک میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
ڈاکٹر امجد کہتے ہیں کہ سب سے معنی خیز ایوارڈ وہ ہیں جو خدمتِ خلق کو تسلیم کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کتابیں لکھنے کی تحریک انہیں لوگوں کی کہانیوں اور ان کی جدوجہد سے ملی ہے۔
____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اخوت کے فلاحی ماڈل کا مقصد محض مالی مدد نہیں بلکہ عزتِ نفس کی بحالی بھی ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب | SBS Urdu