کیا نئے سعودی لاٹری سسٹم کے باعث ہزاروں آسٹریلین اس سال حج سے محروم رہ جائیں گے؟

Muslim pilgrims film the Black Stone located on the Kaaba, the cubic building at the Grand Mosque, in the Saudi Arabia's holy city of Mecca,

Saudi Arabia is expected to receive one million Muslims to attend Hajj pilgrimage, which will begin on July 7, after two years of limiting the numbers. Source: AP

سعودی حکومت نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ اس سال آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، یورپ اور امریکہ سے آنے والے عازمین حج اب ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے بکنگ کے بجائے لاٹری سسٹم کے ذریعے درخواستیں دیں گے اور ہر ملک کو حجاج کا کوٹہ مختص کیا جائے گا۔


  اس سال سعودی حکومت کے نئے اعلان کردہ لاٹری سسٹم سے حاجیوں کی تعداد کو 10 لاکھ تک محدود کیا گیا ہے، جب کہ اس سے قبل مغربی ممالک کے مسلمان ٹریول ایجنسیوں اور حج ٹورز کے ذریعے اپنی بکنگ بغیر کوٹے کے کروا سکتے تھے۔

 قوانین کی اچانک تبدیلی سے بہت سے لوگوں کو اپنی پروازیں اور ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنا پڑین اور ٹریول ایجنٹس کو بھی بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اہل امیدوار وہ ہیں جن کی عمر ساٹھ سال تک ہو، اور انہوں نے پچھلے پانچ سال میں حج نہ کیا ہو
سااٹھ سال تک کی عمر کے پہلی بار حج کرنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی, حاجیوں کے لیے آسٹریلیا کا کوٹہ لگ بھگ 2000 ہے
چھ جون کو، سعودی حکومت نے اچانک اعلان کیا جسکے مطابق مغربی ممالک کے مسلمانوں سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی موجودہ پرواز اور ہوٹل کی بکنگ فوری طور پر منسوخ کر دیں۔اعلان میں کہا گیا تھا کہ جو بھی اس سال جانا چاہتا ہے اسے نئی شروع کی گئی سعودی لاٹری ویب سائٹ  کے ذریعے درخواست دینا ہوگی - اور ان کو درخواست  دینے کے لیے صرف چار دن دئے گئے تھے۔قوانین کی تبدیلی نے پورے مغرب میں مسلم کمیونٹیز کو پریشانی میں ڈال دیا ۔
آسٹریلیا جہاں پہلے کوئی کوٹہ نہیں تھا اور لوگ ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بکنگ کروانے کے لئے آذاد تھے وہ اب صرف آن لئین لاٹری کے ذریعے کوٹے کے حساب سے درخواست دے سکیں گے اور جبکہ حج میں صرف چند دن ہی باقی ہیں کوٹے کے ۲۰۰۰ آسٹریلین کے بجائے صرف کچھ سو افراد کی درخواست منظور ہوئی ہے۔ مسجد قبا سڈنی کے امام اور خطیب ڈاکٹر شبیراحمد کا کہنا ہے کہ درخواستیں منظور ہونے کی تعداد کچھ سو میں ہیں اور بعض افراد کی درخواستیں پہلے  سسٹم سے منظور ہو کر اب اچانک لاٹری سسٹم سے مسترد ہو گئیں  اور اب انہیں رقم کی واپسی کا طریقہ بھی معلوم نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کو ربدیل شدہ لاٹری طریقے کا کم ازکم چھے مہینے پہلے اعلان کر دینا چائیے تھا۔ 

اس کے علاوہ عازمینِ حج کو اس بار بگیر معلم کے خود ہی حج کرنا ہوگا۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ لاٹری کا نظام حج سے متعلق بد عنوانیوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

 پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

  • اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
  • اردو پرگرام سننے کے طریقے

 

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand