اگر آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ جنگ، دہشت گردی، یا کوئی وبا نہیں تو اور کیا ہے؟

Empty highway heading towards a thunderstorm photographed in a remote part of Western Australia, Australia

A thunderstorm in remote WA Source: Getty / Abstract Aerial Art

ماہرین کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ جنگ، دہشت گردی، یا کوئی وبا نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔ حزب اختلاف کا اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کو روکے کے لئے زہریلی گیسون کے اخراج کو صفر کرنے کے ہدف پر تقسیم کا شکار ہے، سابقہ سکیورٹی لیڈر حکومت کو خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک فوری قومی سلامتی کا خطرہ ہے۔ ایک طرف سینیٹ میں، گرینز نیشنل کلائمیٹ رسک اسیسمنٹ رپورٹ کو جاری کرنے پر زور دے رہے ہیں تو دوسری طرف نیشنل پارٹی کے سینیٹر میٹ کینوان نیٹ زیرو کی منسوخی کے کی مہم چلا رہے ہیں۔


کرس بیری سابق دفاعی افواج کے سربراہ اور آسٹریلین سکیورٹی لیڈرز کلائمیٹ گروپ کے ایگزیکٹو ممبر ہیں۔ایک ایسے وقت جب آسٹریلیا ایک غیر یقینی اور کشیدہ جیوپولیٹیکل منظرنامے سے گزر رہا ہے، مسٹر بیری کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بڑا کوئی خطرہ نہیں۔

آسٹریلین سکیورٹی لیڈرز کلائمیٹ گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی بگاڑ آسٹریلیا کا سب سے بڑا خطرہ ہے
رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کے لئے وجودی خطرہ ہے مگر آسٹریلیا جیسے ملک کے لئے ایک فوری قومی سلامتی کا خطرہ بھی ہے۔
اسی دوران، نیشنل پارٹی کے سینیٹر میٹ کینوان نے نیٹ زیرو اخراج اہداف کو منسوخ کرنے کے لیے ایک الگ بل متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
مسٹر کینوان کا بل نیشنل ایم-پی بارنیبی جوائس کے ایوان میں پیش کردہ بل سے الگ ہے۔

ماہرین کی وارننگز کو مسترد کرتے ہوئے، کینوان نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ نیٹ زیرو حاصل کرنے سے آسٹریلین عوام کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

آسٹریلین آرمی کے سابق کرنل نیل گریٹ کہتے ہیں کہ اگر آسٹریلیا کو بڑھتے ہوئے شدید موسمی واقعات کا سامنا کرنا پڑا تو وہ کسی اور خطرے کے خلاف اپنی حفاظت نہیں کر سکے گا۔
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اگر آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ جنگ، دہشت گردی، یا کوئی وبا نہیں تو اور کیا ہے؟ | SBS Urdu