پاکستان کے یومِ آزادی پر آسٹریلیا میں مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد ہو رہے ہیں ۔ سڈنی کے فئیر فیلڈ شو گراؤنڈ میں فیڈریشن آف پاکستان آسٹریلیا کے زیراہتمام 16 اگست 2026 کو رنگا رنگ آزادی میلہ سج رہا ہے ۔ فیڈریشن کے صدر فرحت جعفری سے سنئے کہ پاکستانی پرچموں کی بہار میں اسٹیج شوز اور ہر منٹ پر لکی ڈرا جیسی دلچسپیوں کے ساتھ جشنِ آزادی کے اس میلے کی کیا انفرادیت ہے۔
پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشیاں آسٹریلیا بھر میں جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں، جہاں مختلف شہروں میں رنگا رنگ تقریبات، ثقافتی پروگرام اور خاندانی میلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسی سلسلے سڈنی کے فئیر فیلڈ شو گراؤنڈ میں 16 اگست 2026 کو آزادی میلہ منعقد ہورہا ہے، جسے فیڈریشن آف پاکستان آسٹریلیا منعقد کر رہی ہے۔
اس میلے میں پاکستانی ثقافت، موسیقی، اسٹیج پرفارمنسز، بچوں اور خاندانوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں، اور ہر منٹ پر ہونے والے لکی ڈرا سمیت متعدد دل چسپ پروگرام شامل ہیں۔ فیڈریشن آف پاکستان آسٹریلیا کےمطابق اس سال کے آزادی میلے کی یہ تقریب پاکستانی برادری کے لیے کیوں ایک منفرد جشن بننے جا رہی ہے؟
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔





