ماہرِ نفسیات سمارا شیراز کے مطابق خواتین اکثر خاندانی اقدار اور ذاتی آزادی کے درمیان اندرونی کشمکش محسوس کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اسے خرابی یا جرم سمجھے بغیر اپنی دیکھ بھال اور ذہنی صحت کی ضروریات کو اہم سمجھنا ذہنی سکون کی بنیاد بنتا ہے۔ مسلسل تھکن، چڑچڑاپن اور جذباتی خالی پن نگہداشت کے کرداروں میں خاموش ذہنی تھکن کی نشانیاں ہیں۔ ان کے مطابق اپنی تکلیف نہ بتانا جذباتی بوجھ کو بڑھا دیتا ہے۔
ماہرِ نفسیات سمارا شیراز کہتی ہیں کہ ہجرت کے بعد سماجی تنہائی اور زبان کی رکاوٹیں مہاجر خواتین کی اداسی کو بڑھا سکتی ہیں۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ ہم زبان کمیونٹی، پیشہ ورانہ مشاورت اور صحت مند حدود خواتین کی ذہنی فلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
یہ بات چیت صحت مند آسٹریلیا کی ذہنی صحت اور دیکھ بھال پر پوڈ کاسٹ سیریز کا حصہ ہے جس کی
ویڈہو یو ٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اس پوڈ کاسٹ میں ذہنی اور نفسیاتی صحت پر صرف عام معلومات فراہم کی گئی ہے، انفرادی اور مخصوص مشاورت کے لئے اپنے ماہر پروفیشنل سے رابطہ کیجئے۔
- Lifeline (24-hour Crisis Line): 13 11 14
- Kids Helpline: 1800 55 1800
- Suicide Call Back Service: 1300 659 467
- Beyond Blue: 1300 22 4636
- Headspace: 1800 650 890
- ReachOut: au.reachout.com






