ہندوستانی مصنفہ بانو مشتاق کی 12 مختصر کہانیوں کا مجموعہ "ہارٹ لیمپ" جو جنوبی ہندوستان میں مسلم کمیونٹیز میں رہنے والی خواتین کی روزمرہ کی زندگیوں کی تفصیل بیان کرتا ہے، اس سال کا بکر پرائز جیت چکا ہے۔
بھارتی علاقے کی کنڈھا زبان سے دیپا بھاستھی نے ترجمہ کیا ہے، یہ ان کمیونٹیز کے اندر خانگی زندگی اور برادری کے تناؤ کے لمحات کو پیش کرتا ہے۔
سالانہ ادبی بکر پرائز ایوارڈ دنیا میں کہیں سے بھی زندہ مصنف کو انگریزی میں دستیاب اور برطانیہ یا آئرلینڈ میں شائع ہونے والے کام کے لیے دیا جاتا ہے۔
مصنفہ نے کہا کہ وہ اپنے آپ پر فخر محسوس کرتی ہیں، اور یہ ایوارڈ جیتنا ایک ذاتی کامیابی سے زیادہ ہے۔
________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچےدئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے