SKIP TO MAIN CONTENT

کیا آپ کسی اور کے باغ سے پھل توڑ سکتے ہیں؟

Verge planting.jpg
A verge garden in Freemantle, WA. Credit: City of Fremantle

آسٹریلیا کے کسی بھی مضافاتی علاقے سے گزرتے ہوئے، آپ کو کڑی پتےاور لیموں سے لے کر ٹماٹر اور جڑی بوٹیاں تک گھروں کے سامنے موجود باغیچوں کے کناروں پر نظر آ جائیں گے۔ لیکن کیا انہیں چننا یا توڑنا قانونی ہے؟ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں جانئے کہ پیداوار کا انتخاب کب قانونی ہے، اجازت کیوں ضروری ہے، اور کس طرح کمیونٹی گارڈن آپ کی اپنی خوراک اگانے کا دوسرا طریقہ پیش کرتے ہیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Phil Tucak

پیش کار Melissa Compagnoni, Warda Waqar

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

آسٹریلیا کے کسی بھی مضافاتی علاقے سے گزرتے ہوئے، آپ کو کڑی پتےاور لیموں سے لے کر ٹماٹر اور جڑی بوٹیاں تک گھروں کے سامنے موجود باغیچوں کے کناروں پر نظر آ جائیں گے۔ لیکن کیا انہیں چننا یا توڑنا قانونی ہے؟ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں جانئے کہ پیداوار کا انتخاب کب قانونی ہے، اجازت کیوں ضروری ہے، اور کس طرح کمیونٹی گارڈن آپ کی اپنی خوراک اگانے کا دوسرا طریقہ پیش کرتے ہیں۔


Key Points

  • کسی دوسرے کے باغ سے بغیر اجازت کے پیداواری اجناس یا پھل لینا تجاوز اور چوری سمجھا جا سکتا ہے۔
  • ہمیشہ باغ یا کیاری سے پیداوار لینے سے پہلے رہائشی کی اجازت طلب کریں، جب تک کہ وہ واضح طور پر لوگوں کے لیے لینے کے لیے نہ ہو۔
  • آپ اپنے مقامی علاقے کے کمیونٹی گارڈن میں شامل ہو کر خود اجناس کی پیداوار اور اسے بانٹنے میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

کیا میں کسی اور کے باغ یا کیاری سے پھل یا اجناس لے سکتا ہوں؟

اگر آپ کسی کے باغ میں پکے ہوئے پھل دیکھیں تو انہیں توڑنے کے لئے دل للچا سکتا ہے

لیکن جیسا کہ جیراڈ ڈگن، جو فریمنٹل شہر میں کمیونٹی سیفٹی ٹیم کے سربراہ ہیں، وضاحت کرتے ہیں، کسی اور کے باغ سے پیداوار لینا غیر قانونی ہے۔

"حقیقت میں کسی کی اجازت کے بغیر کسی کی جائیداد پر جانا قانونی نہیں ہے۔ لہٰذا جواب ہے ’نہیں‘، آپ کسی کی زمین پر جا کر ان کی جائیداد سے کچھ بھی نہیں لے سکتے کیونکہ یہ درحقیقت چوری یا حد سے تجاوز کرنا سمجھا جا سکتا ہے،" جیراڈ ڈوگن کہتے ہیں۔

دوسرے الفاظ میں، ہمیشہ پیداوار لینے سے پہلے جائیداد کے مالک سے پوچھ لیں۔ یہی اصول عام طور پر کسی کے گھر کے باہر اگنے والی سبزیوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

"کیاری کے بارے میں، بھی، یہ قانونی یا جائز نہیں کہ کچھ بھی لیا جا سکتا ہے۔ مجھے معلوم ہے یہ کونسل کی زمین ہے، لیکن آپ کو واقعی کسی بھی چیز کو کیاری سے ہٹانے یا نکالنے کے لیے اجازت درکار ہوتی ہے،" مسٹر ڈگن کہتے ہیں۔

"آپ کو اس شخص کی اجازت چاہیے جو یا تو جائیداد میں رہ رہا ہو یا اس کا مالک ہو۔ یہ کونسل کی طرف سے نہیں آتا۔ یہ اصل میں اسی شخص کی طرف سے ہے۔"

Verge tree.jpg
It may be tempting to pick fruit from a neighbour's tree—but is it legal? Credit: Pexels/Strannik-sk

کسی کے باغ میں سبزیاں یا پھل دیکھنے پر کیا شائستہ رویہ اختیار کرنا چاہیے؟

اگر آپ کسی کے باغ یا کیاری سے سبزیاں یا پھل لینا چاہتے ہیں، تو پہلا قدم بالکل آسان ہے: پوچھیں۔

"آپ کو ہمیشہ اجازت کی ضرورت ہوگی، آپ ان کے دروازے پر جا کر دستک دے کر یا پھر ان کے لئے ایک مہذب نوٹ چھوڑ کر اجازت حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کو اجازت مل بھی جاتی ہے، تو ان سے یہ پوچھنا یقیناً بہتر ہوگا کہ آپ کتنا لے سکتے ہیں اور پودے کو نقصان نہ پہنچائیں،" مسٹر دوگان کہتے ہیں۔

بہت سے لوگ اپنی زائد پیداوار بانٹنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، خاص کر جب آپ نے پہلے اجازت مانگی ہو۔ کچھ لوگ تو یہاں تک کرتے ہیں کہ پھل یا سبزیاں باہر چھوڑ دیتے ہیں، ساتھ میں ایک علامتی پیغام کے ساتھ جن میں دوسروں کو لینے کی دعوت دی گئی ہو۔

" مثال کے طور پر، آپ سڑک پر جا رہے ہوں اور آپ کو کنارے پر ایک چھوٹا کارڈ بورڈ کا ڈبہ نظر آتا ہو جس پر لکھا ہو 'مفت' اور وہ لیموؤں سے بھرا ہوا ہو، تو یہ واضح نشانی ہے کہ وہ مفت میں یہ دے رہے ہیں۔ اس صورت میں، آپ کو اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی،" مسٹر دوگان کہتے ہیں۔

Andrea Sciubba.jpg
Andrea Sciubba leaves out her excess lemons for neighbours to take. Credit: Josh Jenkins

یہی وہ کام ہے جو رہائشی اینڈریا سیوبا اپنے مضافات نیڈلینڈز، پرتھ میں باقاعدگی سے کرتی ہیں۔

"میرے پاس پچھلے باغ میں ایک بہت پرانا لیموں کا درخت ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ ہر سال یہ بہت زیادہ پھل دیتا ہے۔"

میں جتنا ہو سکے توڑتی ہوں، انہیں ایک ڈبے میں رکھتی ہوں اور لیٹر باکس کے پاس چھوڑ دیتی ہوں تاکہ لوگ خود اپنی مرضی کے مطابق لے جا سکیں۔
آندریا سیوبا

کیا میں اپنے گھر کے باہر کیاری ہا نیچر اسٹرپ پر پھل اگا سکتا ہوں ؟

گھر کے باہر کی کیاری ، یا نیچر سٹرپ عموماً عوامی زمین ہوتی ہے جو مقامی کونسل کے زیر انتظام ہوتی ہے۔ تاہم، اس سے ملحقہ مکان کا مالک یا مکین عمومًا معمول کی دیکھ بھال جیسے گھاس کاٹنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

آپ کو اپنے نیچر اسٹرپ پر پھل، سبزیاں یا جڑی بوٹیاں اگانے کی اجازت ہے یا نہیں، یہ آپ کی مقامی کونسل کے قواعد پر منحصر ہوتا ہے۔

"یہ اصل میں ہر کونسل میں علاقے کے حساب سے مختلف ہو سکتا ہے۔ کچھ اس کی اجازت دے سکتے ہیں، کچھ اسے مکمل طور پر روک سکتے ہیں،" جیرڈ ڈوگن کہتے ہیں۔

کمیونٹی گارڈن کیا ہے؟

اگر آپ کے پاس گھر پر پھل ، سبزی یا جڑی بوٹیاں اگانے کی جگہ نہیں ہے، تو کمیونٹی گارڈن میں شامل ہونا دوسرا متبادل ہو سکتا ہے۔

سب اربن سڈنی کے ہرٹسویل کمیونٹی گارڈن میں ایک مشترکہ باغبانی کا علاقہ اور 30 سے زیادہ پلاٹس انفرادی باغبانی کے لیے موجود ہیں، جیسا کہ رکن صوفیہ کاروال نے وضاحت کی۔

"یہ سیکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، خاص طور پر اگر آپ نوسکھئیے ہیں، ایسے لوگوں سے جو سالوں سے یہ کر رہے ہیں۔ آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں کہ کیسے پھل اور سبزیاں اگائیں... آپ یہ بھی سیکھتے ہیں کہ ایک گروپ کے طور پر اکھٹے کیسے کام کریں، جو واقعی اہم ہے۔"."

Urban produce.jpg
Produce can often be seen growing in a front garden. Credit: Pexels/Ivy Nguyen

کمیونٹی گارڈن کے شرکاء مٹی اور کمپوسٹنگ کے بارے میں سیکھتے ہیں کہ کون سے پودے اگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کیسے کی جائے۔

"ہر کمیونٹی گارڈن مختلف طریقے سے کام کرتا ہے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان سب میں بنیادی چیز جو مشترک ہے وہ یہ ہے کہ آپ کے پاس پہلے سیکھنے کی مدت ہوتی ہے اور پھر آپ کچھ پودے لگا سکتے ہیں، اور آپ آخر میں کچھ گھر لے جانے کے قابل ہو جائیں گے،" محترمہ کارواجا کہتی ہیں۔

کمیونٹی گارڈن کے کیا فوائد ہیں؟

کمیونٹی گارڈن تمام پس منظر کے لوگوں کے لیے کھلے ہیں، حالانکہ رکنیت اور انتظار کی فہرستیں مختلف ہوتی ہیں۔ زیادہ تر وہ ٹولز فراہم کرتے ہیں جن کی آپ کو ابتدا میں آپ کو ضرورت ہوی ہے۔

کمیونٹی گارڈن آپ کے علاقے یا وطن کی خصوصی اجناس اگانے کا ایک بہترین طریقہ ہے جو آپ کسی بھی شاپنگ سینٹر سے حاصل نہیں کر سکتے۔
صوفیہ کارواجل

پیداوار بڑھانے کے مواقع کے علاوہ، بہت سے کمیونٹی باغات ہر عمر کے لوگوں کے لیے سرگرمیاں بھی چلاتے ہیں۔

"اگر آپ کے بچے ہیں، تو آپ باغ میں کتابیں پڑھنے کا حصہ بن سکتے ہیں...ہمارے پاس ہر عمر کے لوگوں کے لیے بہت سے پروگرام ہیں۔ ہمارے پاس نیورو ڈائیورجنٹ کمیونٹیز کے لیے بھی ایک پروگرام ہے اور ایک پلاٹ ہے۔ یہ بہت پرسکون ہے۔ ہمارے پاس صفر فضلہ، کمپوسٹنگ، [اور] پرما کلچر کے بارے میں پروگرام ہیں۔ کارواجا کہتی ہیں۔

لہٰذا، چاہے آپ تازہ پیداوار بانٹنا چاہتے ہو یا خود اگانا چاہتے ہو، کمیونٹی باغات اس میں شامل ہونے کا ایک عملی طریقہ پیش کرتے ہیں۔ اور اگر آپ کسی اور کے باغ میں یا ان کی کیاری پر پھل یا سبزیاں اگتے ہوئے دیکھیں تو اسے لینے سے پہلے اجازت لینا یاد رکھیں۔

Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.

Do you have any questions or topic ideas? Email australiaexplained@sbs.com.au


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now