ملک بھر میں ہزاروں رجسٹرڈ نرسز وہ ادویات تجویز کر سکیں گی جو عام طور پر صرف ڈاکٹرز کے ذریعے تجویز کی جاتی ہیں۔یہ ایک ایسا اصلاحاتی قدم ہے جو آسٹریلیا کے طبی نظام اور بے شمار مریضوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔ یہ وہ بڑی تبدیلی ہے جو چند ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے دائرہ کار کو یکسر بدلنے والی ہے۔
اب ملک بھر میں رجسٹرڈ نرسز اس تربیت کا آغاز کر سکتی ہیں جس کے بعد وہ کلینیکل ماحول میں تجویز کردہ ادویات دے سکیں گی۔یہ اپ اسکلنگ ایک یونیورسٹی پوسٹ گریجویٹ کوالیفکیشن کے ذریعے ہوگی۔
فی الحال اہل صحت پروفیشنلز تمام ادویات تجویز کر سکیں گے۔ تاہم اس حوالے سے ایک احتیاطی نوٹ بھی سامنے آیا ہے۔ایسے مطالبات کیے جا رہے ہیں کہ ’’شیڈول ایٹ‘‘ یعنی وہ کنٹرولڈ ڈرگز جو انتہائی نشہ آور تصور کی جاتی ہیں، نرسز کے دائرہ اختیار سے باہر رکھی جائیں۔
___جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔