آسٹریلیین وزیراعظم اسکاٹ موریسن اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں نے جو بائیڈن کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔ عوامی رائے عامہ کے جائیزوں سے پتہ چلتا ہے کہ عام مسلمانوں اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد جو بائیڈن کی کامیابی کی خواہاں تھی۔
ماضی میں آسٹریلیا کی کوئینز لینڈ یونیورسٹی سے وابستہ رہنے والے پروفیسر سلیم علی اب امریکہ کی ڈیلاور یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں ۔ ڈیلاور جوبائیڈن کی اپنی ریاست ہے جہاں نو منتخب صدر نے اپنی فتح کی تقریر کی ہے
۔

Source: President-elect Joe Biden and team
پروفیسر سلیم نے بتایا کہ ریاست میں مسرت اور خوشی کا ماحول ہے اورریاست کے مرکزی شہر ولمنفںتین میں جشن کا سا سماں ہے۔ ان کا کہنا تھا کمالا ہارس کے نائیب صدر منتخب ہونے سے سیاہ فام جنوبی ایشین ،دیگر اقلیتوں اور خواتین میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
کئی جائزوں اور مبصرین کے مطابق مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی، ایران کے ساتھ کئے گئے جوہری معاہدے سے علیحدگی، اسرائییل کے غیر قانوںی اقدامات کی توثیق ، یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنا، سعودی امریکی اتحادیوں کے یمن میں حملے اور پاکستان کی امداد روکنے اور اس پر امریکی امداد لے کر دہشت گردوں کا ساتھ دینے جیسے متنازعہ بیانات کے باعث صدر ٹرمپ عام مسلمانوں میں اور پاکستانیوں میں غیر مقبول رہے ہیں۔ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی امریکی صدارتی انتخابات میں گہری دلچسپی لے رہی تھی۔ پاکستان ایسوایشن آف آسٹریلیا(سڈنی) کے صدر فرحت جعفری اس بات سے متفق ہیں کہ صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش اور عمران خان کو ذاتی دوست بنانےجیسی کوششیں کیں مگر جو بائیڈن اور کملا ہارس کے بارے میں آسٹریلین پاکستانی کمیونیٹی زیادہ پرُامید ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ پاکستانی کیس کو ذیادہ مضبوطی سے پیش نہیں کر پائے۔
امریکہ اور آسٹریلیا کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکہ کی دلیواس یونیورسٹی کے پروفیسر اور ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر سلیم علی نےکہا کہ کاربن اخراج میں کمی پر آسٹریلیا کو مزید دباؤ کا سامنا کر پڑ سکتا ہے کیونکہ نو منتخب امریکی صدر پیرس معاہدے میں دوبارہ واپسی اور کاربن کے اخراج پر واضع پالیسی رکھتے ہیں۔ مگر آسٹریلیا کا کوئلےاور گیس کی برآمدات پر انحصار کے باعث اس پر فوری اقدامات اٹھانا آسان نہیں ہو گا۔
فیچر کا پوڈکاسٹ اور مکمل بات چیت سننے کے لئے اوپر دئے اسپیکر لنک پر کلک کیجئے۔