آسٹریلیا میں ہر نو دن میں ایک عورت کو اسکا موجودہ یا سابقہ ساتھی قتل کردیتا ہے: رپورٹ

The draft national plan aims to eliminate violence against women and children by 2032.

The draft national plan aims to eliminate violence against women and children by 2032. Source: AAP

خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کی روک تھام سے متعلق ایک اہم رپورٹ شائع کی گئی ہے، یہ رپورٹ حکومت کی پیش کیے جانے کے چھ ماہ بعد عام کی گئی ہے۔ موناش یونیورسٹی کی جانب سے تیار کی گئی "اسٹیک ہولڈر مشاورت" رپورٹ میں تقریباً 500 ماہرین نے تعاون کیا، جو خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے آسٹریلیا کے اگلے قومی منصوبے سے آگاہ کرے گی۔


آسٹریلیا میں اوسطاً ہر نو دن میں ایک عورت اپنے موجودہ یا سابقہ ساتھی کے ہاتھوں قتل کی جاتی ہے۔ اور اس تفصیلی رپورٹ سے اس خطرناک عمل کی روک تھام کی امید کی جارہی ہے 

موناش یونیورسٹی کی رپورٹ کو جنوری میں حتمی شکل دی گئی تھی، اور اس میں پسماندہ گروہوں کے لیے کمیونٹی کی زیر قیادت اس قسم کی مشکلات حل  کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چیف انویسٹی گیٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر کیٹ فٹز گبن نے ایس بی ایس کو بتایا کہ وہ اگلے  سال کے قومی منصوبہ سازی میں رہنمائی کرینگے۔

 وفاقی، ریاستی اور علاقائی خواتین کے تحفظ کے وزراء اگلے جمعہ (22 جولائی) کو اگلے قومی منصوبے کو حتمی شکل دینے کی امید میں ملاقات کریں گے۔

 سابقہ وزیر اعظم جولیا گیلارڈ  کے وقت میں نافذ کردہ قومی پلان کی میعاد گزشتہ ماہ کے آخر میں ختم ہو گئی ہے۔ 

سماجی خدمات کی وزیر امندا رشورتھ نے اے بی سی کو بتایا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہیں کہ قومی منصوبہ ایک شفاف عمل کے تحت مکمل کیا جائے۔

 انہوں نے سابق حکومت پر کام میں سست روی کئے جانے کا الزام لگایا۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر فٹز گبن کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس معاملے میں پیشرفت ہو سکتی اگر مزید امدادی رقم مقتص کی جائے۔

 یاد رہے کہ سابق حکومت نے اس سال کے شروع میں قومی منصوبہ کے مسودے کی رپورٹ جاری کی تھی، لیکن اس مشاورتی رپورٹ کو عام کرنے کے مطالبات کی مخالفت کی تھی۔ 

ایسوسی ایٹ پروفیسر فٹز گبن کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کو شائع کرنے میں تاخیر 'مایوس کن' عمل تھا۔ 

اس ڈرافٹ کی ریلیز نے اس وسیع اور پیچیدہ مسئلے پر پیش رفت کو ممکن تو بنایا لیکن مخصوص اور قابل پیمائش اہداف کی کمی کی وجہ سے اس پر تنقید کی گئی۔ 

لیکن نئی حکومت نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ نئے منصوبے میں کون کون سے نئے اہداف شامل کیے جائیں گے۔ 

تجربہ کار کنسلٹنٹ لیانا پاپوٹسس نے ایس بی ایس کو بتایا ہے کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے مکمل تور پر نمٹا جانا چاہیے، اور صرف پیسے سے اسکا حل ڈھونڈنا ناممکن ہے۔ 

لیانا پاپاوٹسس خاندانی تشدد کے تجربے سے گزر چکی ہیں اور اس معاملے پر سخت کارروائی کی وکالت کرتے ہوئے امید کرتی ہیں کہ نئی حکومت پچھلی حکومت سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گی۔ 

رپورٹ میں پسماندہ کمیونٹیز کے لیے مزید ٹارگٹڈ اور خصوصی طریقوں سے حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ جن میں فرسٹ نیشنز کی خواتین اور بچے، مہاجر اور پناہ گزین خواتین، معذور افراد اور دیہی اور علاقائی خواتین شامل ہیں۔ 

مہاجرین کی امدادی سروس کی سی ای او کیتھرین اسکارتھ کہتی ہیں کہ مہاجر خواتین اور بچوں کے لیے کمیونٹی کی قیادت میں حل تلاش کرنا خاص طور پر اہم ہے۔

ان کی تنظیم تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی برادریوں میں دوسروں کو گھریلو اور خاندانی تشدد کی کچھ علامات سے آگاہ کر سکیں۔ 

رپورٹ میں ایبوریجنل اور ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر کمیونٹیز کے لیے کمیونٹی کی زیر قیادت منصوبوں کی ضرورت پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ 

اس منصوبے میں سچ بولنے، شفا یابی اور خود ارادیت کے حق کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


 

 

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

 


 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
آسٹریلیا میں ہر نو دن میں ایک عورت کو اسکا موجودہ یا سابقہ ساتھی قتل کردیتا ہے: رپورٹ | SBS Urdu